مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق امریکہ نے ایک بار پھر یمن کے خلاف اپنی فضائی جارحیت کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے اس کے مختلف علاقوں کو نشانہ بنایا ہے، جس کے نتیجے میں درجنوں شہری شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔
یہ حملے فلسطینی عوام کے خلاف صہیونی حکومت کی نسل کشی کی حمایت کی کڑی ہیں۔ یمن کا بنیادی ڈھانچہ امریکی حملوں کا نشانہ بن رہا ہے، جس کے نتیجے میں کئی عام شہری اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
مقامی ذرائع کے مطابق امریکی جنگی طیاروں نے دو بار صوبہ صنعا کے علاقے السماء پر بمباری کی جبکہ کم از کم چار بار صوبہ الحدیدہ میں واقع بندرگاہی علاقے رأس عیسی کو نشانہ بنایا۔
امریکی سینٹرل کمانڈ نے ایک بیان میں دعوی کیا ہے کہ رأس عیسی کی تیل کی بندرگاہ کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا ہے۔
یمن کی وزارت صحت کے مطابق ابتدائی حملے میں 17 شہری شہید اور درجنوں زخمی ہوئے، تاہم بعد ازاں جاری کردہ بیان میں بتایا گیا کہ شہداء کی تعداد 38 ہوچکی ہے اور زخمیوں کی تعداد 102 تک پہنچ گئی ہے۔
یمنی چینل المسیرہ نے اطلاع دی ہے کہ امریکہ نے الحدیدہ کی تیل بندرگاہ پر فضائی جارحیت کا نیا سلسلہ بھی شروع کردیا ہے۔
آپ کا تبصرہ