مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، امریکہ نے ایک بار پھر یمن کے مختلف علاقوں پر شدید فضائی حملے کیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق، امریکی جنگی طیاروں نے صوبہ صعدہ پر کم از کم چار فضائی حملے کیے، جب کہ الحدیدہ پر دو الگ حملوں کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔
یمنی چینل المسیرہ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ امریکی طیاروں نے جزیرہ کمران کو بھی نشانہ بنایا، جبکہ الحدیدہ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر بھی چار بار بمباری کی گئی۔
تاحال ان حملوں کے نتیجے میں ممکنہ جانی یا مالی نقصان کی کوئی تفصیل جاری نہیں کی گئی۔
یہ حملے ایسے وقت میں ہو رہے ہیں جب امریکہ، اسرائیل کی غزہ میں جاری نسل کشی کی کھلی حمایت کررہا ہے اور یمن میں مزاحمتی قوتوں کے انفراسٹرکچر کو نشانہ بنارہا ہے۔
آپ کا تبصرہ