18 اپریل، 2025، 8:24 AM

یمن کے خلاف نئی امریکی اقتصادی پابندیاں

یمن کے خلاف نئی امریکی اقتصادی پابندیاں

امریکہ نے بینک انٹرنیشنل یمن اور اس سے منسلک اہم افراد پر انصاراللہ کی حمایت کا الزام عائد کرتے ہوئے پابندیاں لگادی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، واشنگٹن نے یمن پر دباؤ بڑھاتے ہوئے ایک مرتبہ پھر اقتصادی ہتھیار استعمال کیا ہے۔ امریکی محکمہ خزانہ نے یمن کے بینک انٹرنیشنل یمن پر انصاراللہ یمن کی مالی معاونت کا الزام عائد کرتے ہوئے اسے پابندیوں کی فہرست میں شامل کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکہ نے انصاراللہ کو ایران کا مبینہ اتحادی قرار دیتے ہوئے بینک پر دہشت گردی میں معاونت کے الزامات عائد کیے ہیں۔

امریکی محکمہ خزانہ کے معاون مائیکل فولکنڈر نے کہا ہے کہ یمنی بینک انصار اللہ کو بین الاقوامی مالی نظام تک رسائی دلانے اور عالمی تجارت کے لیے خطرہ پیدا کرنے میں مرکزی کردار ادا کر رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ یمنی حکومت کے ساتھ تعاون کے ذریعے انصار اللہ کی مالی معاونت کو محدود کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

امریکی اقدامات صرف بینک تک محدود نہیں رہے بلکہ اس ادارے سے منسلک کئی اہم شخصیات کو بھی پابندیوں کی زد میں لے لیا گیا ہے۔

News ID 1931952

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha