17 جون، 2024، 9:12 PM

امریکہ اور برطانیہ کی یمن کے خلاف نئی جارحیت، جزیرہ کامران کو نشانہ بنایا

امریکہ اور برطانیہ کی یمن کے خلاف نئی جارحیت، جزیرہ کامران کو نشانہ بنایا

امریکی اور برطانوی فضائیہ نے یمن کی الحدیدہ بندرگاہ کے مغرب میں واقع جزیرہ "کامران" کو چوتھی بار جارحانہ حملوں کا نشانہ بنایا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین نیوز چینل کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکی اور برطانوی طیاروں نے یمن کے علاقے حدیدہ کے مغرب میں واقع جزیرہ کامران کو مسلسل چوتھی بار نشانہ بنایا۔

یہ حملے ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب امریکی وزارت خزانہ نے پیر کے روز اعلان کیا تھا کہ اس نے یمنی مسلح افواج کو ہتھیاروں کی خریداری تک رسائی میں سہولت فراہم کرنے کے الزام میں دو افراد اور پانچ کمپنیوں کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ واشنگٹن یمنی افواج کو ہتھیاروں اور فوجی ساز و سامان کی ترسیل کو روکنے کے لیے تمام دستیاب ذرائع استعمال کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

ادھر یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے اس نئی امریکی جارحیت کے ردعمل میں کہا ہے کہ بحیرہ احمر اور بحیرہ عرب میں ایک امریکی ڈسٹرائر اور صیہونی رجیم سے تعلق رکھنے والے دو بحری جہازوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

News ID 1924775

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha