17 جون، 2024، 7:33 PM

حزب اللہ کی بیت المقدس کی آزادی کے لئے قربانیاں جاری، ایک اور مجاہد شہید

حزب اللہ کی بیت المقدس کی آزادی کے لئے قربانیاں جاری، ایک اور مجاہد شہید

لبنان کی حزب اللہ نے فلسطین اور بیت المقدس کی آزادی کے لئے خون کا نذرانہ پیش کرتے ہوئے اپنے ایک اور مجاہد کو راہ قدس میں لٹا دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المنار کے حوالے سے بتایا ہے کہ لبنان کی حزب اللہ نے غزہ میں فلسطینی عوام کی حمایت اور مزاحمت کی راہ میں اپنے ایک اور مجاہد کا شہادت کا تحفہ پیش کیا۔

لبنان کی حزب اللہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے آگاہ کیا ہے کہ حزب اللہ کے دلیر مجاہد محمد مصطفی ایوب عرف "جلال" بیت المقدس کی آزادی کے راستے میں شہید ہو گئے۔

میڈیا ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے شہر "صور" میں واقع قصبے "سلعا" میں ایک گاڑی پر ڈرون حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک شخص شہید ہوا ہے۔
 

News ID 1924770

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha