مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کاراکس میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارتخانے نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے، امریکہ کی جانب سے وینزویلا کے ایک آئل ٹینکر کی غیر قانونی ضبط کرنے پر مذمت کی ہے۔
سفارتخانے نے کہا کہ یہ کارروائی کسی بھی طرح جائز یا قانونی نہیں ہے اور یہ بین الاقوامی اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہے، جس میں سمندروں اور جہاز رانی کی آزادی کا بنیادی اصول بھی شامل ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ بحر الکاہل میں چوری امریکی آپریشن کے لیے سب سے موزوں وضاحت ہے، اور اس عمل پر واشنگٹن کو ہدف تنقید بنایا گیا کہ وہ اپنے مقاصد کو ناجائز ذرائع، قومی حاکمیت کی خلاف ورزیوں، دوسروں کے حقوق پر تجاوز، اور انارکی کو فروغ دینے کے ذریعے حاصل کر رہا ہے۔
سفارتخانے نے وینزویلا کی حکومت اور عوام کے ساتھ ان کی قومی حاکمیت اور جائز حقوق کے دفاع میں اپنی یکجہتی کا اعادہ کیا، اس بات پر زور دیا کہ ایران اس عمل کی مذمت کرتا ہے، جو لازمی بین الاقوامی ضوابط اور اصولوں کے منافی ہے۔
آپ کا تبصرہ