11 دسمبر، 2025، 4:50 PM

ملک حالت جنگ میں ہے، امریکہ کے دانت توڑ دیں گے، مادورو

ملک حالت جنگ میں ہے، امریکہ کے دانت توڑ دیں گے، مادورو

وینزویلا کے صدر نے کراکس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے ملک کی خودمختاری پر حملہ کیا ہے پوری قوم مل کر دفاع کرے گی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے کہا ہے کہ ملک کسی بھی بیرونی تجاوز اور خاص طور پر امریکی دباؤ کے مقابلے کے لیے تیار ہے، اور اگر ضرورت پڑی تو امریکی سامراج کے دانت توڑ دیے جائیں گے۔ 

دارالحکومت کاراکاس میں اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے مادورو نے کہا کہ وینزویلا میں حکمران جماعت ہی وہ سیاسی قوت ہے جو ملک میں استحکام، امن اور ریاستی وحدت کی ضمانت فراہم کر سکتی ہے۔

اپنی تقریر میں مادورو نے کہا کہ موجودہ مرحلہ شک اور خوف کا نہیں بلکہ ہمت، مزاحمت اور لڑائی کا ہے۔ وینزویلا کے عوام اور عوامی تحریکیں بیرونی دباؤ کے خلاف دفاعِ وطن میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وینزویلا کے عوام کسی بھی جارحانہ سامراج کے مقابلے میں ملک کے تحفظ کے لیے ہتھیار اٹھانے کو تیار ہیں۔ بیرونی طاقتوں کی دھمکیاں انہیں اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹا سکتیں۔

News ID 1937020

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha