11 دسمبر، 2025، 6:31 PM

ایران اور قازقستان کے درمیاں سات شعبوں میں تعاون کے معاہدے پر دستخط

ایران اور قازقستان کے درمیاں سات شعبوں میں تعاون کے معاہدے پر دستخط

ایران اور قازقستان نے ٹرانسپورٹ، ثقافت، صحت، قانونی معاونت اور ڈپلومیسی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے اہم معاہدے پر دستخط کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران اور قازقستان نے مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے سات معاہدے کیے، جن میں ٹرانسپورٹ، ثقافت، صحت، قانونی معاونت اور ڈپلومیسی شامل ہیں۔

ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی قازقستان کے سرکاری دوطرفہ دورے کے دوران، دونوں ممالک کے صدور کی موجودگی میں یہ معاہدے دستخط ہوئے۔ اس موقع پر دونوں صدور نے ایک مشترکہ اعلامیہ پر بھی دستخط کیے۔

قازقستان کے صدر کی دعوت پر ایرانی صدر آستانہ پہنچے جہاں نائب وزیر خارجہ اور نائب وزیر اعظم نے ان کا استقبال کیا۔

 دورے کے دوران صدر پزشکیان نے قازق صدر کے ساتھ ملاقات میں دوطرفہ، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اعلی سطح کے وفود کے اجلاس میں تعاون کے بنیادی نکات اور تعلقات کی توسیع کے امکانات پر بھی گفتگو کی گئی۔

News ID 1937023

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha