قازقستان
-
جنیوا میں تہران کنونشن کا اہم اجلاس؛ بحیرہ کیسپین کے ماحولیاتی تحفظ کے لیے اہم فیصلے
جنیوا میں کیسپین سمندر کے ماحولیاتی تحفظ سے متعلق تہران کنونشن کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ایران، روس، قازقستان، آذربائیجان اور ترکمانستان کے نمائندوں نے شرکت کی۔
-
قازقستان اور ترکمانستان کا دورہ ثمر آور؛ پڑوسی ممالک کے ساتھ 14 معاہدوں پر دستخط، صدر پزشکیان
ایرانی صدر مسعود پزشکیان جمعہ کی شام قازقستان اور ترکمانستان کے تین روزہ سرکاری دورے کے بعد تہران واپس پہنچ گئے۔ وطن واپسی پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے، صدر نے کہا کہ یہ دو ملکی دورہ ملک کے لیے مثبت نتائج لایا ہے۔
-
ایران اور قازقستان کے درمیاں سات شعبوں میں تعاون کے معاہدے پر دستخط
ایران اور قازقستان نے ٹرانسپورٹ، ثقافت، صحت، قانونی معاونت اور ڈپلومیسی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے اہم معاہدے پر دستخط کیا۔
-
مغرب کی مخاصمت کے مقابلے میں علاقائی تعاون میں توسیع ضروری ہے، صدر پزشکیان
ایرانی صدر نے قازقستان کے ہم منصب سے ملاقات کے دوران کہا کہ مغربی طاقتوں کی یک طرفہ پالیسیوں کے تناظر میں ایران اور قازقستان کو علاقائی تعاون مزید مضبوط بنانا ہوگا۔
-
ایرانی صدر پزشکیان کا قازقستان میں شاندار استقبال؛ باہمی تعاون بڑھانے پر مذاکرات
ایران کے صدر مسعود پزشکیان کے لیے جمعرات کی صبح قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں صدارتی محل میں ایک باضابطہ استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی۔ استقبال کے بعد دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعاون کے شعبوں پر تبادلہ خیال کے لیے ایک ملاقات کا آغاز کیا۔
-
ایرانی صدر پزشکیان کا دورہ قازقستان؛ وسطی ایشیائی ممالک سے تجارتی حجم بڑھانے پر زور
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے بدھ کے روز وسطی ایشیا کی دو ریاستوں کے دو روزہ دورے پر روانگی سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: ایران اور قازقستان کے درمیان موجودہ تجارتی حجم بہت کم اور ناکافی ہے۔ لہذا اسے فوری طور پر بڑھانے کی ضرورت ہے۔
-
مہر نیوز کی خصوصی رپورٹ:
قازقستان کی ابراہیمی معاہدے میں شمولیت: صہیونی حکومت کی تنہائی ختم کرنے کی غیر متوقع حکمت عملی
آستانہ نے عالمی طاقتوں کے نئے کھیل میں خود کو ایک آزاد اور مؤثر کھلاڑی کے طور پر مستحکم کرنے کے لیے معاہدے میں شمولیت کا اعلان کیا، جسے اسرائیل کے خلاف بین الاقوامی تنہائی ختم کرنے کی کوشش کے طور پر بھی دیکھا جا رہا ہے۔
-
ایران دھونس دھمکی اور جبر کی پالیسی کو ہرگز قبول نہیں کرے گا، پزشکیان
ایرانی صدر نے قازقستان کے وزیرجہ سے ملاقات کے دوران کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ہمیشہ معقول گفت و شنید کے لیے تیار ہے لیکن دھونس دھمکی اور جبر کو کبھی قبول نہیں کرے گا۔