30 جنوری، 2025، 3:02 PM

قازقستان میں یوریشین اکنامک کانفرس، ایرانی نائب صدر الماتی پہنچ گئے

قازقستان میں یوریشین اکنامک کانفرس، ایرانی نائب صدر الماتی پہنچ گئے

ایرانی نائب صدر یوریشین اکنامک یونین کی بین الحکومتی کونسل اور الماتی ڈیجیٹل کانفرنس 2025 کے اجلاس میں شرکت کے لیے قازقستان کے دارالحکومت الماتی پہنچے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایرانی نائب صدر محمد رضا عارف یوریشین اکنامک یونین اور الماتی ڈیجیٹل کانفرنس 2025 کی بین الحکومتی کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ قازقستان کے دارالحکومت الماتی پہنچے۔ 

الماتی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچنے پر قازقستان کے نائب وزیر اعظم اور ملک کے اعلیٰ حکام نے ان کا استقبال کیا۔

ایرانی نائب صدر اس اجلاس کے دوران یوریشین ممالک کے اعلی عہدیداروں کے ساتھ ملاقات کریں گے۔

 محمد رضا عارف، قازقستان میں اقتصادی کارکنوں اور تاجروں سے مشترکہ سرمایہ کاری کے حوالے سے  بھی بات چیت کریں گے۔

News ID 1929944

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha