مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے کہا ہے کہ قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں شنگھائی تعاون کونسل کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے دوران شہید آیت اللہ رئیسی اور شہید وزیر خارجہ امیر عبداللہیان کی یاد میں شرکاء نے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔
یاد رہے کہ شہید صدر رئیسی اور ان کے قافلے کو مشرقی آذربائجان کے سرحدی علاقے میں پرواز کے دوران فضائی حادثہ پیش آیا تھا جس میں ہیلی کاپٹر میں سوار تمام افراد شہید ہوگئے تھے۔
آپ کا تبصرہ