شنگھائی تعاون تنظیم
-
مہر نیوز کی خصوصی رپورٹ:
شنگھائی تنظیم ایران کے ساتھ؛ بشکیک اعلامیے کا واشنگٹن کے نام کیا پیغام ہے؟
شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان نے بشکیک اجلاس کے اختتامی اعلامیے میں ایران پر امریکا اور اسرائیل کے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے تہران کے پرامن جوہری حقوق کی حمایت اور یک طرفہ پابندیوں کی مخالفت کی ہے۔
-
ایران کی حاکمیت اور سرحدی حدود کا احترام کیا جائے، شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کا بیان جاری
شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک نے ایران کے خلاف جنگی اقدامات کے خاتمے اور تنازعات کے حل کے لیے سفارتی ذرائع اختیار کرنے پر زور دیا۔
-
طاقت کا استعمال علاقائی سلامتی کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے، صدر پزشکیان
ایرانی صدر نے کہا کہ پائیدار علاقائی سلامتی باہمی اعتماد، ریاستوں کی خودمختاری کے احترام، داخلی امور میں عدم مداخلت اور مشترکہ تعاون سے حاصل کی جا سکتی ہے۔
-
امریکہ کو اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر واپس آنا ہوگا، عراقچی
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ کو اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کی پاسداری کرتے ہوئے اپنی ذمہ داریوں پر واپس آنا ہوگا تاکہ موجودہ صورتحال سے نکلنے اور جنگ کے خاتمے کی راہ ہموار ہوسکے۔
-
ایرانی قوم کے حقوق کے حصول کے لیے کوشاں ہیں، شنگھائی رکن ممالک مشترکہ موقف اختیار کریں، عراقچی
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران حالیہ جنگ اور کشیدگی کے نتیجے میں اپنے عوام کے حقوق کے حصول کے لیے کوشاں ہے اور شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کو خطے کی موجودہ صورتحال سے آگاہ ہو کر اس کے مقابلے کے لیے درست اور متحد مؤقف اختیار کرنا چاہیے۔
-
ہم جنگ نہیں چاہتے، مگر جارحیت کا بھرپور جواب دیں گے، صدر پزشکیان
ایرانی صدر نے کہا ہے کہ خطے میں امن، سلامتی اور ترقی تمام ممالک کی مشترکہ ذمہ داری ہے، تاہم ایران کسی بھی جارحیت کے مقابلے میں خاموش نہیں رہے گا اور حملہ آوروں کو فیصلہ کن جواب دے گا۔
-
ایرانی قوم کی حالیہ مزاحمت یک قطبی عالمی نظام کے خلاف استقامت کی علامت ہے، ڈاکٹر مہدی رحمتی
مہر نیوز کے سی ای او نے شنگھائی تعاون تنظیم کے میڈیا و تھنک ٹینکس اجلاس میں مشترکہ اسمارٹ میڈیا پلیٹ فارم، غلط فہمیوں کے خاتمے اور رکن ممالک کے درمیان مشترکہ ادراک کے فروغ کے لیے چار نکاتی منصوبہ پیش کر دیا۔
-
بشکک، شنگھائی تعاون تنظیم کے میڈیا اور تھنک ٹینکس فورم کا آغاز
شنگھائی تعاون تنظیم کے میڈیا اور تھنک ٹینکس کے فورم کا آغاز کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں ہوگیا۔
-
ایران خطے میں اپنے قومی مفادات اور سلامتی کے دفاع کے لیے پُرعزم ہے، سید عباس عراقچی
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شریک اپنے روسی ہم منصب سرگئی لاوروف سے ملاقات اور گفتگو کی۔
-
شنگھائی تعاون تنظیم بین الاقوامی قانون کے دفاع میں مؤثر کردار ادا کرے، عراقچی
ایرانی وزیر خارجہ نے شنگھائی تعاون تنظیم پر زور دیا کہ وہ یکطرفہ اقدامات، غیرقانونی پابندیوں اور فوجی جارحیت کے خلاف فعال کردار ادا کرتے ہوئے بین الاقوامی قانون اور رکن ممالک کی خودمختاری کے تحفظ کو یقینی بنائے۔
-
ایران نے شنگھائی تعاون تنظیم کے ترقیاتی بینک کے قیام کے لیے تجاویز پیش کردیں
ایران نے شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے مجوزہ ترقیاتی بینک کے قیام کے لیے تکنیکی اور عملی تجاویز پیش کرتے ہوئے اس نئے مالیاتی ادارے میں فعال کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
-
امن کے بغیر سرمایہ کاری بے معنی ہے، ایرانی وزیر داخلہ
ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی نے شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے داخلہ و عوامی سلامتی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کثیرالجہتی تعاون اور علاقائی شراکت داری کی اہمیت پر زور دیا۔
-
ایران کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی مخالفت کرتے ہیں، شنگھائی تعاون کونسل
شنگھائی تعاون کونسل نے رکن ممالک کے اندرونی معاملات میں بیرونی مداخلت کی مخالفت کرتے ہوئے ان کی خودمختاری اور سالمیت کا احترام کرنے پر زور دیا ہے۔
-
کرغزستان نے شنگھائی تعاون تنظیم کی صدارت سنبھال لی
کرغزستان نے اپنی تاریخ میں چوتھی بار شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کی صدارت سنبھال لی ہے، جس کا مقصد تنظیم کے مالیاتی میکانزم کو بہتر بنانا اور رکن ممالک کے درمیان معاشی انضمام کو فروغ دینا ہے۔
-
ایس سی او ممالک کو انسدادِ دہشت گردی تجربات منتقل کرنے کے لئے تیار ہیں، میجر جنرل پاکپور
سپاہ پاسدارانِ انقلاب کے کمانڈر میجر جنرل محمد پاکپور نے کہا کہ ایران انسدادِ دہشت گردی تجربات ایس سی او رکن ممالک کو منتقل کرنے کے لیے تیار ہے۔
-
ایران میں تاریخی سہند–2025 جنگی مشقیں: 10 سے زائد ممالک کی شرکت
حالیہ جنگی تناؤ کے پس منظر میں ایران میں منعقدہ بڑی جنگی مشق شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے سکیورٹی اتحاد اور باہمی ہم آہنگی کی واضح علامت ہے۔
-
ایران نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہر اول دستے کا کردار ادا کیا ہے، غریب آبادی
ایرانی نائب وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران نے دہشت گردی کا نشانہ بننے کے باوجود اس کے خلاف جنگ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
-
ایران میں شنگھائی تعاون تنظیم کی انسداد دہشت گردی مشقیں
ایران میں شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کی مشترکہ انسدادِ دہشت گردی مشقیں دسمبر 2025 میں سپاہ پاسداران کی زمینی فورس کی میزبانی میں صوبہ آذربائیجان شرقی میں ہوں گی۔
-
برکس اور شنگھائی تعاون تنظیم میں ایران کی رکنیت سے نئی اقتصادی راہیں کھلیں، صدر پزیشکیان
صدر پزشکیان نے کہا ہے کہ عالمی اداروں میں ایران کی فعال شرکت نے پڑوسی ممالک کے ساتھ تعمیری تعلقات کو مضبوط کیا ہے اور تجارتی اور اقتصادی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے سرمایہ کاروں کے لیے نئے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔
-
روسی عوام پر ایران مخالف پروپیگنڈوں کا کوئی اثر نہیں ہوا، ایرانی نائب صدر
ایران کے نائب صدر ڈاکٹر محمدرضا عارف نے کہا کہ روسی عوام پر ایران مخالف پروپیگنڈوں کا کوئی اثر نہیں ہوا۔
-
شنگھائی تعاون کونسل سربراہی اجلاس، ایرانی نائب صدر شرکت کریں گے
روس میں ہونے والے شنگھائی تعاون کونسل سربراہی اجلاس میں ایرانی نائب صدر رضا عارف ملک کی نمائندگی کریں گے۔