19 مئی، 2025، 10:01 AM

شنگھائی تعاون تنظیم میں فعال کردار ہماری ترجیح ہے، ایرانی وزیر خارجہ

شنگھائی تعاون تنظیم میں فعال کردار ہماری ترجیح ہے، ایرانی وزیر خارجہ

وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکریٹری جنرل سے ملاقات میں رکن ممالک کے ساتھ فعال تعاون اور باہمی روابط کا فروغ اولین ترجیح قرار دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکریٹری جنرل نورلان یرمکبایف کے درمیان تہران میں ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں عراقچی نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم میں فعال کردار ادا کرنا ایران کی ترجیحات میں شامل ہے۔

انہوں نے تنظیم کے رکن ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں مؤثر تعامل اور فعال تعاون کے فروغ، تنظیم کے سیکریٹریٹ اور خود سیکریٹری جنرل کے کردار، خطے اور عالمی سطح پر تنظیم کی فعالیت اور دیگر تنظیموں کے ساتھ اشتراک عمل کی ضرورت پر زور دیا۔

اس موقع پر نورلان یرمکبایف نے تہران کے دورے اور تہران ڈائیلاگ فورم کے انعقاد پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس فورم کے مباحث رکن ممالک بالخصوص شنگھائی تنظیم کے اراکین کے درمیان تعاون کے فروغ میں مددگار ثابت ہوں گے۔

انہوں نے چین کی صدارت میں شنگھائی تنظیم کے آئندہ پروگراموں اور منصوبوں سے متعلق رپورٹ پیش کرتے ہوئے اس بات پر اتفاق کیا کہ ایران کی جانب سے پیش کیے گئے مفید مشوروں اور تجاویز سے فائدہ اٹھا کر شنگھائی اور برکس جیسی تنظیموں کے مابین کثیرالجہتی تعاون کو فروغ دیا جاسکتا ہے۔

News ID 1932779

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha