مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی ٹی وی چینل سی این این نے امریکی حکام کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کی جانب سے ان کے مطالبات تسلیم نہ کیے جانے پر ناراض ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سی این این نے باخبر ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے اعلی نمائندوں کو ایران کے ساتھ جاری مذاکرات روکنے کی ہدایت دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایک امریکی عہدیدار نے بتایا کہ ٹرمپ نے اپنے سینئر سفارتی نمائندوں سے کہا ہے کہ وہ تہران کے ساتھ مذاکراتی عمل کو فی الحال معطل کر دیں۔
سی این این نے بعض ذرائع کے حوالے سے مزید کہا کہ امریکی حکام نے اپنے اتحادیوں کو آگاہ کیا ہے کہ واشنگٹن اپنی حکمت عملی میں تبدیلی لا رہا ہے اور ایران کے خلاف بتدریج دباؤ بڑھانے کی پالیسی اختیار کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
امریکی حکام کے مطابق ٹرمپ اس بات سے ناخوش ہیں کہ تہران ان کے مطالبات کے مطابق اقدامات کے لیے تیار نہیں اور وہ انتظار کرنا چاہتے ہیں تاکہ ایرانی قیادت مستقبل میں ایسے معاہدے کے لیے آمادگی ظاہر کرے جس کی خواہش امریکی صدر رکھتے ہیں۔
رپورٹ میں امریکی حکام کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ آنے والے دنوں میں ایران کے خلاف انتہائی سخت اور شدید پابندیاں عائد کیے جانے کا امکان ہے۔
آپ کا تبصرہ