امریکی صدرٹرمپ کی اپنی ناکامیوں سے توجہ ہٹانے کی کوشش

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے امریکی صدر ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیرون ملک اپنے ہی شہریوں کو خطرے میں ڈال کر آپ اپنی ناکامی سے توجہ نہیں ہٹاسکتے۔

 مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے امریکی صدر ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیرون ملک اپنے ہی شہریوں کو خطرے میں ڈال کر آپ اپنی ناکامی سے توجہ نہیں ہٹاسکتے۔

ٹرمپ نے سن 2012 میں اپنی ٹوئیٹ میں ریپبلکن نمائندوں سے کہا تھا کہ اوبامہ کو ایران کے خلاف جنگ کا کارڈ استعمال کرنے کی اجازت نہ دیں اور اس سلسلے میں ریپبلکن کو ہوشیار رہنا چاہیے۔

ٹرمپ نے سن 2011 میں ایک اور ٹوئیٹ میں لکھا تھا کہ اوبامہ انتخابات میں کامیاب ہونے کے لئے ایران کے خلاف جنگ شروع کرسکتا ہے۔

ایک  نئي ٹوئیٹ میں امریکی صدر نے کہا کہ بغداد میں ہمارے سفارت خانے پر راکٹ سے حملے کیے گئے، 3 راکٹ حملوں کو ناکام بنایا گیا، یہ حملے ایران سے کیے گئے جب کہ ہم عراق میں امریکیوں کے خلاف حملوں میں اضافے کی باتیں سن رہے ہیں۔

ادھر ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف نے ڈونلڈ ٹرمپ کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک اپنے ہی شہریوں کو خطرے میں ڈال کر آپ اپنے گھر میں تباہ کن ناکامی سے توجہ نہیں ہٹاسکتے۔

News Code 1904513

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 1 =