22 مئی، 2025، 11:22 AM

واشنگٹن میں صہیونی سفارت کاروں کی ہلاکت پر ڈونلڈ ٹرمپ کا ردعمل

واشنگٹن میں صہیونی سفارت کاروں کی ہلاکت پر ڈونلڈ ٹرمپ کا ردعمل

واشنگٹن ڈی سی میں اسرائیلی سفارت خانے کے دو ملازمین کی ہلاکت پر صدر ٹرمپ نے شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں فلسطین کے حامی نوجوان نے صہیونی سفارت خانے کے باہر فائرنگ کرکے سفارت خانے کے دو اہلکاروں کو ہلاک کردیا ہے۔

امریکی صدر ٹرمپ نے اس واقعے کو ہولناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک یہود دشمنی پر مبنی اقدام ہے اور اسے فوری طور پر روکنا چاہیے۔

ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایک بیان میں لکھا ہے کہ واشنگٹن ڈی سی میں یہ ہولناک قتل عام واضح طور پر یہود دشمنی پر مبنی ہے، فوراً بند ہونا چاہیے! نفرت انگیزی اور انتہاپسندی کی امریکہ میں کوئی جگہ نہیں۔

انہوں نے ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مزید لکھا ہے کہ یہ ایک افسوسناک واقعہ ہے۔ دل دکھتا ہے کہ اس قسم کے سانحات رونما ہوتے ہیں۔ خدا سب پر رحم کرے!۔

News ID 1932857

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha