مہر خبررساں ایجنسی نے سی این این کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو گولی مار کر قتل کرنے کی اعلانیہ دھمکی دینے والے شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ امریکہ کے قانون نافذ کرنے والے ادارے نے سوشل میڈیا پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو گولی مار کر ہلاک کرنے کی دھمکی دینے والے 27 سالہ شوان رچرڈ کرسٹی کو امریکی ریاست ’اوہا ئیو‘ کے ایک جنگل سے گرفتار کرلیا ہے۔ ملزم شوان رچرڈ نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ سے ایک پوسٹ شائع کی تھی جس میں نارتھیمپٹن کاؤنٹی کے اٹارنی جنرل جان موگانیلی کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’ میں وعدہ کرتا ہوں کہ صدر ٹرمپ کے سر کو گولی سے اُڑانے کے فوری بعد تمہارے سر پر بھی ایک گولی ماروں گا۔‘ گرفتاری کے وقت ملزم کے پاس ایک چاقو اور ایک ہینڈ گن بھی موجود تھی۔ شوان رچرڈ کے خلاف امریکی ریاست پنسلوانیا میں چوری اور قانون شکنی کے الزامات میں عدالت کا سامنا نہیں کرنے پر بھی وارنٹِ گرفتاری جاری ہوچکے ہیں اور وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب تھا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو گولی مار کر قتل کرنے کی اعلانیہ دھمکی دینے والے شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
News ID 1884178
آپ کا تبصرہ