مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے وزیر دفاع اور مسلح افواج کے رابطہ کار جنرل عزیز نصیرزاده نے کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم مستقبل میں اپنی سرگرمیوں کے دائرے کو وسعت دے کر مؤثر فوجی اتحاد قائم کرسکتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق جنرل نصیرزاده نے ایک ٹیلی ویژن انٹرویو میں صدر پزشکیان اور اعلی سطحی وفد کے ہمراہ حالیہ دورۂ چین کے نتائج پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شنگھائی اجلاس میں شریک مختلف ممالک کے حکام کے ساتھ سیکورٹی اور دفاعی شعبوں میں بات چیت ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ فی الحال شنگھائی تعاون تنظیم دہشت گردی کے خلاف جدوجہد اور منشیات کی اسمگلنگ کی روک تھام پر توجہ دے رہی ہے، تاہم موجودہ پیش رفت کو دیکھتے ہوئے کہا جاسکتا ہے کہ مستقبل میں یہ تنظیم اپنے دائرۂ عمل کو وسعت دیتے ہوئے مؤثر فوجی اتحاد قائم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
آپ کا تبصرہ