مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے نائب وزیرِ خارجہ برائے قانونی و بین الاقوامی امور کاظم غریبآبادی نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوری ایران ہمیشہ سے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں صف اول میں رہا ہے اور بطورِ اہم متاثرہ ملک دہشتگردی کے ہر روپ کے خلاف بھرپور کردار ادا کرتا آیا ہے۔
ایران اور شنگھائی تعاون تنظیم کی مشترکہ انسداد دہشتگردی مشق سہند 2025 کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ مشق مشرقی آذربائیجان میں سپاہ پاسداران انقلاب کی زمینی فورسز نے منعقد کی۔ اس میں ایس سی او کے رکن ممالک اور علاقائی سیکیورٹی اداروں کے 18 اعلی سطحی وفود نے شرکت کی۔
غریبآبادی نے کہا کہ ایران کی مسلح افواج کے پاس جارحیت کا مقابلہ کرنے اور ملکی سالمیت کے دفاع کا وسیع تجربہ موجود ہے، اور اسی وجہ سے اس مشق کی میزبانی علاقائی ہم آہنگی اور نئے سیکیورٹی تعاون کے فروغ کی ایک اہم کڑی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران دہشتگردی کا سب سے بڑا نشانہ رہا ہے اور اس نے ہر قسم کی دہشتگردی کے خلاف گرانقدر خدمات انجام دی ہیں۔ مشترکہ مشق کے ذریعے ان تجربات کو شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے ساتھ شیئر کرنے کا موقع ملا، جو خطے کی مجموعی سلامتی کو تقویت دے گا۔
آپ کا تبصرہ