16 جولائی، 2025، 7:43 PM

ایران و چین کے وزرائے خارجہ کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات اور خطے کی صورت حال پر مذاکرات

ایران و چین کے وزرائے خارجہ کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات اور خطے کی صورت حال پر مذاکرات

ایرانی وزیر خارجہ نے چینی ہم منصب کے ساتھ ملاقات میں باہمی تعلقات اور خطے کی صورتحال پر گفتگو کی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران اور چین کے وزرائے خارجہ شنگھائی تعاون کونسل کے اجلاس کے دوران ملاقات کی اور حالیہ علاقائی اور عالمی حالات کا جائزہ لیا۔

عباس عراقچی نے چینی ہم منصب کے ساتھ ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات کے مختلف اہم پہلوؤں پر تفصیلی بات چیت کی۔

انہوں نے شنگھائی تعاون تنظیم کے 25ویں وزارتی اجلاس کی کامیاب میزبانی پر چین کا شکریہ ادا کیا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے چینی ہم منصب اور شنگھائی تعاون کونسل کے سربراہ کے صریح موقف کی بھی تعریف کی جس میں اسرائیل اور امریکہ کی طرف سے ایران کی سرزمین، قومی خودمختاری اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں کی سخت مذمت کی گئی۔

News ID 1934312

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha