17 دسمبر، 2025، 12:41 PM

اربعین حسینی اسلامی اقدار کے فروغ کا مؤثر ذریعہ ہے، ایرانی اسپیکر

اربعین حسینی اسلامی اقدار کے فروغ کا مؤثر ذریعہ ہے، ایرانی اسپیکر

ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ اربعین حسینی اسلامی اقدار، دینی شعور اور سماجی ہم آہنگی کے فروغ کا ایک مؤثر ذریعہ بن چکا ہے، جو امتِ مسلمہ کو اتحاد، قربانی اور حق پسندی کا عملی درس دیتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر محمد باقر قالیباف نے پانچویں عالمی اربعین کانفرنس کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اربعین حسینی، حسینی ثقافت کا شاندار مظہر اور امت مسلمہ کے اتحاد کی ایک زندہ مثال ہے، جو آزادی، حق پسندی، اتحاد، مزاحمت اور انسانی وقار کا پیغام پوری دنیا تک پہنچا رہی ہے۔

 ڈاکٹر قالیباف نے کہا کہ اربعین کی سب سے نمایاں خصوصیت اس کی عوامی حیثیت ہے، جہاں لوگوں کی با شعور، خودجوش اور ذمہ دارانہ شرکت ایمان کی گہرائی، سماجی یکجہتی اور مسلم معاشروں کے ثقافتی سرمائے کی عکاس ہے، بالخصوص ایرانی عوام کا کردار نمایاں ہے۔

انہوں نے کہا کہ اربعین عوام کے ذریعے دینی اور انقلابی اقدار کے تحفظ کی روشن مثال ہے اور آج کے معاشرے کے لیے ایک قابل تقلید نمونہ بھی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اربعین ایک عظیم تربیتی درسگاہ ہے، جہاں باشعور، ذمہ دار اور باایمان انسان کی تشکیل ہوتی ہے، جبکہ یہ نوجوان نسل کی فکری تربیت، ثقافتی شخصیات کے کردار اور تعلیمی نظام کو عاشورائی تعلیمات سے جوڑنے کا ایک نادر موقع بھی فراہم کرتی ہے۔

ڈاکٹر محمد باقر قالیباف نے کہا کہ قومی سطح پر اربعین حسینی سماجی ہم آہنگی کو مضبوط بنانے، اسلامی و قومی شناخت کو گہرا کرنے اور عالمی سطح پر ایران کی ایک باوقار، اخلاقی اور تہذیب ساز تصویر پیش کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔

انہوں نے ثقافتی اور تعلیمی صلاحیتوں سے دانشمندانہ استفادے کو ناگزیر قرار دیا۔

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے اربعین کی ثقافتی و تعلیمی سرگرمیوں سے وابستہ تمام منتظمین اور خادمین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اہل علم اور ثقافتی کارکنان کی کاوشوں سے عاشورا اور اربعین کا انسان ساز پیغام آج کی نسل کی زبان اور ضرورت کے مطابق مزید مؤثر انداز میں عام ہو گا۔

News ID 1937148

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha