مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے صوبہ البرز میں ایک دوہری شہریت رکھنے والے شخص کو اسرائیل کے لیے جاسوسی کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا اور مختلف الیکٹرانک جاسوسی آلات بھی برآمد کیے گئے۔ گرفتار شخص نے اسرائیل کے لیے جاسوسی کرنے کا اعتراف کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق، مذکورہ شخص سوئیڈن کی بھی شہریت رکھتا ہے اور 2022 میں اسرائیلی خفیہ ایجنسیوں کے ساتھ منسلک ہوا۔ اس نے یورپ کے چھ دارالحکومتوں میں سفر کیا اور وہاں ضروری تربیت حاصل کی اور کئی بار مقبوضہ فلسطینی علاقوں کا بھی دورہ کیا۔
صہیونی جاسوس 12 روزہ جنگ سے ایک ماہ قبل ایران میں داخل ہوا اور کرج کے اطراف میں واقع ایک بنگلے میں مقیم تھا۔
آپ کا تبصرہ