17 دسمبر، 2025، 10:52 AM

ایران اب انسان کو خلا میں بھیجے گا! جدید بائیو کیپسول تیار، لانچنگ کی الٹی گنتی شروع

ایران اب انسان کو خلا میں بھیجے گا! جدید بائیو کیپسول تیار، لانچنگ کی الٹی گنتی شروع

ایران کی خلائی ایجنسی کے سربراہ حسن سالاریہ نے اعلان کیا ہے کہ ایران کا جدید ترین بائیو کیپسول (Bio-capsule) ڈیزائن اور تیاری کے آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے اور اسے آئندہ سال کے آغاز میں تجرباتی طور پر خلا میں بھیجا جائے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی خلائی ایجنسی کے سربراہ حسن سالاریہ نے ملکی خلائی پروگرام میں ہونے والی اہم تبدیلیوں اور کامیابیوں کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔

سالاریہ نے بتایا کہ نئے بائیو کیپسول میں سب سے اہم اپ گریڈ اس کا کنٹرول اور ایٹی ٹیوڈ سسٹم ہے۔ کیپسول کا وزن 700 کلو گرام ہے، جسے تکنیکی مطالعہ کے بعد بہترین کارکردگی کے لیے موزوں بنایا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  کیپسول میں مکمل طور پر کنٹرولڈ لینڈنگ کی صلاحیت موجود ہے، جو کہ جانداروں اور بالآخر انسانوں کو خلا میں بھیجنے کے لیے ایک لازمی شرط ہے اور ڈیزائن میں ایکسلریشن (رفتار کی شدت) اور ماحولیاتی عوامل کو برداشت کرنے کے لیے لائف سپورٹ کنڈیشنز پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس بار کیپسول کو خلا میں لے جانے کے لیے ایک نیا ملکی ساختہ مائع ایندھن والا لانچر استعمال کیا جائے گا۔ چونکہ نئے کیپسول کا وزن زیادہ ہے، اس لیے پرانے سلمان لانچر کی جگہ ایک طاقتور سسٹم تیار کیا گیا ہے جو جانداروں کے برداشت کے مطابق جی فورس (g-forces) کو کنٹرول کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

حسن سالاریہ نے لانچنگ کے حتمی وقت کے حوالے سے بتایا کہ اگرچہ خلائی منصوبوں میں حتمی تاریخ دینا مشکل ہوتا ہے،لیکن موجودہ تخمینے کے مطابق یہ تجرباتی لانچنگ اگلے چھ سے نو ماہ کے اندر، یعنی نئے ایرانی سال کے اوائل میں یعنی مارچ کے بعد متوقع ہے۔

News ID 1937143

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha