17 دسمبر، 2025، 7:58 PM

عالمی قونین کی بالادستی کے لئے ایران کا کردار قابل تعریف ہے، مادورو

عالمی قونین کی بالادستی کے لئے ایران کا کردار قابل تعریف ہے، مادورو

وینزویلا کے صدر نے تہران کی طرف سے کراکس کی حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عالمی قوانین کی بالادستی کے لئے ایران کا کردار قابل قدر ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وینزویلا کے صدر نیکولس مدورو نے عالمی سطح پر بین الاقوامی قانون کے دفاع اور بالادستی کی جدوجہد میں ایران کو ایک نمایاں اور مثالی ملک قرار دیتے ہوئے امریکہ کی بڑھتی دھمکیوں کے دوران کراکس کی غیرمشروط حمایت پر اسلامی جمہوری ایران کا شکریہ ادا کیا ہے۔

اپنے ہفتہ وار ٹیلی وژن پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وینزویلا کے صدر نے عالمی امور میں ایران کے اصولی اور ثابت قدم مؤقف کو سراہا اور کہا کہ ایران نے ہمیشہ خودمختار اقوام کے حق میں جرات مندانہ کردار ادا کیا ہے۔

مدورو نے بتایا کہ حال ہی میں ان کی ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی، جس میں انہیں وینزویلا کی خودمختاری اور استحکام کے لیے ایران کی مکمل حمایت سے آگاہ کیا گیا۔ صدر پزشکیان نے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید علی خامنہ ای، ایرانی حکومت اور عوام کی جانب سے وینزویلا کے لیے جامع اور واضح حمایت کا پیغام پہنچایا۔

وینزویلا کے صدر نے کہا کہ جامع حمایت سے ان کی مراد مکمل اور غیرمشروط تعاون ہے، جو وینزویلا کے امن، خودمختاری، وقار اور استحکام کی جدوجہد کے لیے ہے۔

انہوں نے عالمی سیاست میں ایران کے کردار کو اجاگر کرتے ہوئے اسلامی جمہوری ایران کو بین الاقوامی قانون کے قیام کی جدوجہد میں ایک روشن مثال قرار دیا اور تہران کی مستقل حمایت پر شکریہ ادا کیا۔

دوسری جانب امریکہ نے بغیر ثبوت فراہم کیے کیریبین میں فوجی سرگرمیوں میں اضافہ کرتے ہوئے وینزویلا پر منشیات کے خلاف کارروائیوں کے نام پر دباؤ بڑھایا ہے۔ ستمبر کے بعد سے امریکا کی جانب سے کیریبین اور بحرالکاہل میں مبینہ منشیات بردار جہازوں پر کم از کم 21 حملے کیے گئے، جن میں 83 سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔

ایران نے بارہا امریکی دباؤ اور حملوں کے مقابلے میں وینزویلا کی آزادی، سلامتی اور استحکام کے لیے اپنی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔ ایران اور وینزویلا طویل عرصے سے اسٹریٹجک اتحادی ہیں اور یکطرفہ پالیسیوں اور ظالمانہ مغربی پابندیوں کے خلاف مشترکہ مؤقف رکھتے ہوئے سیاسی، اقتصادی اور سفارتی شعبوں میں قریبی تعاون جاری رکھے ہوئے ہیں۔

News ID 1937155

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha