مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراق کے کاؤنٹر ٹیررازم یونٹ نے ایک بیان میں تصدیق کی ہے کہ خفیہ معلومات کی بنیاد پر کی جانے والی مختلف کارروائیوں میں 6 خطرناک دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق، یہ کارروائیاں بغداد، کرکوک اور نینویٰ کے صوبوں میں کی گئیں۔ گرفتار شدگان کا تعلق تکفیری نظریات رکھنے والے گروہ سے ہے جو ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔
واضح رہے کہ عراق نے دسمبر 2017 میں داعش کے خلاف حتمی فتح کا اعلان کیا تھا، جس میں عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورسز (حشد الشعبی) نے کلیدی کردار ادا کیا تھا۔ تاہم، حالیہ مہینوں میں بعض سرحدی اور پہاڑی علاقوں میں داعش کے خفیہ نیٹ ورک کی سرگرمیوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے، جس کے جواب میں عراقی سیکیورٹی فورسز نے اپنے آپریشنز تیز کر دیے ہیں۔
عراقی حکومت نے عزم ظاہر کیا ہے کہ جب تک آخری دہشت گرد کا خاتمہ نہیں ہو جاتا، یہ آپریشنز جاری رہیں گے۔
آپ کا تبصرہ