نیوزی لینڈ میں فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار ہلاک

نیوزی لینڈ میں مسلح شخص کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ نیوزی لینڈ میں مسلح شخص کی  فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق  فرار ہونے والے حملہ آور کی گاڑی کی ٹکر سے ایک راہگیر بھی زخمی ہوا، فائرنگ کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جسینڈا آرڈرن نے مقتول پولیس اہلکار سمیت دیگر اہلکاروں کے خاندانوں سے افسوس اور ہمدردی  کا اظہار کیا ہے۔

پولیس نے  فائرنگ کرنے والے 24 سالہ نوجوان کو گرفتار کر لیا ہے، فائرنگ کا مقصد معلوم کرنے کے لیے تفتیش جاری ہے۔

نیوزی لینڈ میں دوران ڈیوٹی کسی پولیس اہلکار کی ہلاکت کا 11 سال میں یہ پہلا واقعہ ہے۔

News Code 1901025

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 12 =