17 دسمبر، 2025، 10:50 AM

بوسٹن: ایم آئی ٹی  پروفیسر کا اپنے گھر میں پراسرار قتل

بوسٹن: ایم آئی ٹی  پروفیسر کا اپنے گھر میں پراسرار قتل

امریکہ کی معروف یونیورسٹی ایم آئی ٹی کے ایک پروفیسر کو بوسٹن کے مضافاتی علاقے بروک لائن میں ان کے گھر کے اندر گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، میساچوسٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (MIT) کے ایک نامور پروفیسر کو بوسٹن کے نواحی علاقے میں قتل کر دیا گیا، جس سے تعلیمی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

ڈسٹرکٹ اٹارنی (DA) کے دفتر سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق، مقتول کی شناخت نونو ایف جی لوریرو کے نام سے ہوئی ہے جن کی عمر 47 سال تھی۔

یہ واقعہ پیر کی رات بوسٹن کے ایک مہنگے مضافاتی علاقے بروک لائن میں پیش آیا۔ جہاں فائرنگ کے بعد انہیں تشویشناک حالت میں اسپتال لے جایا گیا، لیکن منگل کو انہیں مردہ قرار دے دیا گیا۔

قانون نافذ کرنے والے ادارے اس ہولناک واقعے کی تمام پہلوؤں کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ گزشتہ چند روز میں براؤن یونیورسٹی میں بھی فائرنگ کا ایک واقعہ پیش آیا تھا، جس کے بعد حکام نے دونوں واقعات میں کسی ممکنہ لنک کی تلاش شروع کی تھی۔ تاہم، ابتدائی تفتیش کے بعد سینیئر حکام کا کہنا ہے کہ ان دونوں واقعات کے آپس میں جڑے ہونے کا کوئی اشارہ نہیں ملا۔

مقتول پروفیسر کی خدمات کو سراہتے ہوئے ایم آئی ٹی کے طلباء اور اساتذہ نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ ابھی تک کسی مشتبہ شخص کی گرفتاری یا قتل کی وجوہات کے بارے میں کوئی سرکاری بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

News ID 1937142

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha