17 دسمبر، 2025، 11:47 AM

امریکہ میں ہلاک ہونے والا جوہری سائنس دان اسرائیل کا حامی تھا، صہیونی میڈیا

امریکہ میں ہلاک ہونے والا جوہری سائنس دان اسرائیل کا حامی تھا، صہیونی میڈیا

صہیونی نیوز ویب سائٹ نے کہا ہے کہ امریکہ میں فائرنگ سے ہلاک ہونے والا جوہری سائنسدان اسرائیل کا حامی تھا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صہیونی میڈیا نے امریکہ میں اسرائیل کے حامی جوہری سائنس دان کے قتل پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اس واقعے کی تفصیلات جاری کی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق، صہیونی ویب سائٹ آئی 24 نیوز نے رپورٹ کیا ہے کہ پرتگالی نژاد صہیونی شہری اور میساچوسٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی میں جوہری علوم کے پروفیسر نونو لوریرو کو اپنے گھر میں قتل کردیا گیا۔ ان کی رہائش گاہ انسٹیٹیوٹ کے قریب واقع تھی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لوریرو کو پیر کے روز متعدد گولیاں ماری گئیں، جبکہ وہ منگل کے روز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دم توڑ گئے۔ تاحال اس حملے کے اسباب اور محرکات کے بارے میں کوئی حتمی معلومات سامنے نہیں آسکیں۔

آئی 24 نیوز کے مطابق، 47 سالہ پرتگالی نژاد سائنس دان نونو لوریرو کے صہیونی حکومت کے حق میں مؤقف نمایاں اور معروف تھے۔ واقعے کے سلسلے میں اب تک کسی شخص کو گرفتار نہیں کیا گیا۔

دوسری جانب، چند گھنٹے قبل امریکی نیٹ ورک اے بی سی نیوز نے بھی تصدیق کی کہ میساچوسٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی میں توانائیٔ جوہری کے پروفیسر نونو لوریرو فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک ہوگئے ہیں۔

امریکی حکام کے مطابق، مقامی پولیس اس واقعے کی تفتیش کو قتل عمد کے طور پر انجام دے رہی ہے۔ تحقیقات میں نور فولک کاؤنٹی کے دفتر استغاثہ، میساچوسٹس اسٹیٹ پولیس، بروکلین پولیس اور ایم آئی ٹی یونیورسٹی پولیس مشترکہ طور پر شامل ہیں۔ واقعے کی تمام ممکنہ جہتوں سے تحقیقات جاری ہیں۔

News ID 1937145

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha