22 مارچ، 2017، 5:56 PM

ہندوستان پاکستان پر حملہ میں پہل کرسکتا ہے

ہندوستان پاکستان پر حملہ میں پہل کرسکتا ہے

ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ہندوستان پاکستان کی جانب سے جوہری حملے کے امکانات کو رَد کرنے کے لیے خود پاکستان کے خلاف جوہری ہتھیار کا استعمال کرسکتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ہندوستان پاکستان کی جانب سے جوہری حملے کے امکانات کو رَد کرنے کے لیے خود پاکستان کے خلاف جوہری ہتھیار کا استعمال کرسکتا ہے۔ واشنگٹن میں میساچوسٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (ایم آئی ٹی) میں سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے ہندوستان سے تعلق رکھنے والے جوہری اسٹریٹجسٹ وپن نارنگ کا کہنا تھا کہ ہندوستان کبھی بھی پاکستان کو پہلے حملہ کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ نئی دہلی کے پالیسی ساز جوہری توانائی کے استعمال کا فیصلہ کرچکے ہیں تاکہ بھارت کو چھوٹے موٹے حملوں میں مصروف نہ ہونا پڑے اور اس کے جوہری ہتھیار محفوظ رہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ نئی دہلی کے پالیسی ساز جوہری توانائی کے استعمال کا فیصلہ کرچکے ہیں تاکہ بھارت کو چھوٹے موٹے حملوں میں مصروف نہ ہونا پڑے اور اس کے جوہری ہتھیار محفوظ رہیں۔ وپن نارنگ کے مطابق وہ یہ تجزیہ بھارت کرناد یا ریٹائرڈ انڈین آرمی کے افسران کے بیانات پر پیش نہیں کررہے، بلکہ ان کا یہ تجزیہ ان معلومات پر مبنی ہے جو انہیں سابق اسٹریٹجک فورسز کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل بی ایس ناگل اور طاقتور سابق قومی سلامتی کے مشیر شیو شنکر مینن سے حاصل ہوئیں۔ ڈاکٹر وپن نارنگ نے امکان ظاہر کیا کہ 'ہم بھارت کی جوہری حکمت عملی پاکستان اور چین کے درمیان تقسیم ہوتی دیکھ سکتے ہیں، چین کے جوابی حملے بھارت کو مزید مشتعل حکمت عملیوں کے استعمال کی جانب دھکیل سکتے ہیں، جن میں پاکستان کے خلاف شدید برتری کی کوشش اور بھرپور حملے کا آغاز شامل ہیں۔

News ID 1871254

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha