25 ستمبر، 2026، 2:28 PM

جارحیت کی صورت میں پوری قوت کے ساتھ جواب دیں گے، ترجمان سپاہ پاسداران انقلاب

جارحیت کی صورت میں پوری قوت کے ساتھ جواب دیں گے، ترجمان سپاہ پاسداران انقلاب

ایرانی پاسداران انقلاب کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل حسین محبی نے کہا ہے کہ ایران کے پاس بعض ایسی صلاحیتیں اور اسٹریٹجک اہداف موجود ہیں جنہیں اس نے اب تک استعمال نہیں کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل حسین محبی نے کہا ہے کہ ایران کے پاس بعض ایسی صلاحیتیں اور اسٹریٹجک اہداف موجود ہیں جنہیں ابھی تک استعمال نہیں کیا گیا۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ امریکی بحری جہاز آبنائے ہرمز سے 400 کلومیٹر دور چلے گئے ہیں، جو ایران کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے۔

اس سے قبل جنرل محبی نے خبردار کیا تھا کہ اگر امریکہ ایران کے کسی بھی مقام بشمول کوہِ کلنگ پر حملہ کرے تو ایران پوری قوت سے جواب دے گا۔ ایران کی دفاعی طاقت میدانِ جنگ میں ثابت ہوچکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں کوہِ کلنگ کے حوالے سے سامنے آنے والی قیاس آرائیوں پر حتمی رائے نہیں دوں گا، لیکن اگر امریکہ ہمارے ملک کے کسی بھی مقام پر حملہ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، خواہ وہ کوہ کلنگ ہو یا کوئی اور مقام، ہم اپنی پوری طاقت کے ساتھ جواب دیں گے۔

News ID 1941648

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha