مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی اخبار یروشلم پوسٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ اسرائیلی فوج نے آج جمعہ کے روز غزہ کی پٹی میں اپنے دو فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف کیا۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق ہلاک ہونے والے دونوں افراد اسرائیلی فوج کے ریزرو اہلکار تھے اور شمالی غزہ میں تعینات تھے۔
رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ان کے زیر کنٹرول ڈرون ان کے فوجی اڈے کے اندر گر گیا اور اہلکار جب جائے وقوعہ کا جائزہ لینے کے لیے وہاں پہنچے تو ڈرون پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں دونوں اہلکار ہلاک ہوگئے۔
آپ کا تبصرہ