25 ستمبر، 2026، 12:20 PM

ایران کے اقدامات کے باعث دشمن عقب نشینی پر مجبور ہوا، سپاہ پاسداران انقلاب

ایران کے اقدامات کے باعث دشمن عقب نشینی پر مجبور ہوا، سپاہ پاسداران انقلاب

ایرانی پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ ایرانی مسلح افواج کے میدانِ جنگ میں کیے گئے اقدامات کے نتیجے میں امریکی فوجی دستے خطے میں اپنے بعض اڈے خالی کرنے اور فوجی سازوسامان پیچھے ہٹانے پر مجبور ہوئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی پاسداران انقلاب کے شعبہ انٹیلی جنس نے سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ ایرانی مسلح افواج کے اقدامات نے امریکہ کے ساتھ جاری جنگ میں میدانِ جنگ کی صورت حال اور طاقت کا توازن تبدیل کردیا ہے اور ایرانی مزاحمت نے امریکی افواج کو محدود فوائد کے مقابلے میں بھاری اخراجات کا سامنا کرنے پر مجبور کردیا ہے۔

بیان کے مطابق ایرانی اقدامات کے باعث امریکی افواج نے خطے میں سینٹکام کے بعض اڈے خالی اور غیر فعال کیے، محفوظ مقام کی تلاش میں اپنے فوجیوں کو اردن منتقل کیا اور انٹیلی جنس و فوجی سازوسامان کو زیادہ دور، پوشیدہ اور زیر زمین مقامات پر منتقل کیا۔

ادارے نے کہا کہ ایران کی مسلسل فائر پاور اور دوہری ضربت کی حکمت عملی نے واشنگٹن کے لیے ایک ایسی صورتحال پیدا کردی ہے جس میں خطے میں اپنی فوجی موجودگی بڑھانے کا مطلب مزید اہداف اور زیادہ جانی نقصان کا سامنا کرنا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ امریکی بحری افواج پر حملوں، اردن میں امریکی فوجیوں کو پہنچنے والے جانی نقصان، بحری جہازوں کو ہونے والے نقصانات اور ڈرونز کی تباہی یا قبضے نے خطے میں واشنگٹن کی آزادی عمل کو محدود کردیا ہے۔

سپاہ پاسداران کے مطابق جنگ کے توازن میں تبدیلی کا حقیقی پیمانہ صرف مادی نقصان نہیں بلکہ یہ ہے کہ دشمن کے لیے اپنی فوجی کارروائیوں اور نقل و حرکت کی گنجائش کس حد تک محدود ہوئی ہے۔

News ID 1941640

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha