مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت امور خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے چینی خبر رساں ایجنسی شینہوا کے ساتھ گفتگو میں ایران و چین تعلقات، بیجنگ میں منعقدہ شنگھائی اجلاس اور اس بین الاقوامی تقریب میں اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مسعود پزشکیان کی شرکت پر روشنی ڈالی۔
ترجمان وزارت امور خارجہ نے اس انٹرویو میں شنگھائی تعاون تنظیم کو ایک ابھرتا ہوا بین الاقوامی گروہ قرار دیا اور کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے رہنماؤں کے اہداف عالمی سطح پر قانون کی حاکمیت اور مشترکہ اقدار پر استوار ہیں۔
بقائی نے مزید کہا کہ ایران اور چین کے رہنماؤں کا عزم ہے کہ دوطرفہ تعلقات کو مزید تقویت دی جائے۔ دونوں ملکوں کا 25 سالہ معاہدہ نافذالعمل ہے اور ترقی کی جانب بڑھ رہا ہے۔
انہوں نے دہشت گردی کو شنگھائی تعاون تنظیم کے تمام اراکین کے لیے ایک مشترکہ خطرہ قرار دیا اور کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم جنوبی ممالک کے درمیان تعاون کے لیے ایک نہایت مؤثر فریم ورک ثابت ہوسکتی ہے۔
بقائی نے صدر مسعود پزشکیان کے بیجنگ کے دورے کو دوطرفہ تعلقات کی ترقی اور شنگھائی تعاون تنظیم میں ایران کے مقام و مؤقف کو مستحکم کرنے میں ایک سنگ میل قرار دیا۔
آپ کا تبصرہ