20 جولائی، 2024، 8:48 AM

خطے میں امن اور صلح کی ترویج کے لئے اقوام متحدہ سے تعاون کے لئے تیار ہیں، ایران

خطے میں امن اور صلح کی ترویج کے لئے اقوام متحدہ سے تعاون کے لئے تیار ہیں، ایران

اقوام متحدہ میں ایران کے نمائندے نے کہا ہے کہ ایران خطے میں امن اور صلح کے قیام کے لئے اقوام متحدہ اور علاقائی تنظیموں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل نمائندے سعید ایروانی نے کہ اہے کہ افغانستان جیسے ہمسایہ ملک کو درپیش خطرات سے مقابلہ کرنے کے لئے اقوام متحدہ اور شنگھائی تعاون کونسل جیسی تنظیموں کے ساتھ تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ اور شنگھائی تعاون کونسل سیکورٹی، اقتصادی ترقی، انسانی امداد اور سیاسی استحکام جیسے امور میں افغانستان کی مدد کرکے اس ملک کو مستحکم اور ترقی یافتہ بناسکتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ اور علاقائی تنظیموں کے درمیان تعاون کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ گئی ہے۔ علاقائی تنظیموں کو خطے کے بارے میں زیادہ آگاہی ہے اور زمینی حقائق کے مطابق تجاویز دیتی ہیں جس سے خطرات کا مقابلہ کرنے کے لئے نئی تجاویز سامنے آتی ہیں اور سیاسی حل کے بہتر مواقع پیدا ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی "اقوام متحدہ اور علاقائی اور ذیلی تنظیموں کے درمیان تعاون" کے عنوان سے دو سالہ قراردادوں کے ذریعے اجتماعی سلامتی کے معاہدے کی تنظیم، شنگھائی تعاون تنظیم، اور آزاد ممالک کی دولت مشترکہ کے ساتھ تعاون کی منظوری دیتی ہے۔

ایروانی نے کہا کہ اسلامی جمہوری ایران خطے میں امن و استحکام کو مضبوط بنانے اور ان تنظیموں اور اقوام متحدہ کے درمیان تعمیری تعاون کی حمایت میں اجتماعی سلامتی معاہدے کی تنظیم، شنگھائی تعاون تنظیم اور آزاد ریاستوں کی دولت مشترکہ کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ اقوام متحدہ اور علاقائی تنظیموں کے درمیان اس طرح کا تعاون عالمی اور علاقائی سطح پر سیکورٹی اور ترقی کو مزید فروغ دے سکتا ہے۔ عالمی اور علاقائی سطح پر درپیش خطرات اور چیلنجز کا مقابلہ کرنے کا بھی یہ ایک بہترین اور موثر طریقہ ہے۔

News ID 1925512

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha