15 جنوری، 2026، 9:56 AM

ایران کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی مخالفت کرتے ہیں، شنگھائی تعاون کونسل

ایران کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی مخالفت کرتے ہیں، شنگھائی تعاون کونسل

شنگھائی تعاون کونسل نے رکن ممالک کے اندرونی معاملات میں بیرونی مداخلت کی مخالفت کرتے ہوئے ان کی خودمختاری اور سالمیت کا احترام کرنے پر زور دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شنگھائی تعاون کونسل نے ایران کے اندرونی معاملات میں بیرونی مداخلت کی شدید مخالفت کی ہے 

تنظیم کے سیکریٹری جنرل نے ایرانی وزیر خارجہ کے نام ایک پیغام میں گذشتہ دنوں میں دہشت گردی کے واقعات میں جانی نقصانات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

پیغام میں کونسل کے رکن ممالک کی خودمختاری کے احترام اور سرحدی سالمیت کو یقینی بنانے پر زور دیا گیا ہے۔

کونسل نے رکن ممالک کے اندرونی معاملات میں دوسروں کی مداخلت کی مخالفت کرتے ہوئے قومی اتحاد اور خودمختاری کی حفاظت پر زور دیا ہے۔

News ID 1937703

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha