16 نومبر، 2025، 1:18 PM

شنگھائی تعاون کونسل سربراہی اجلاس، ایرانی نائب صدر شرکت کریں گے

شنگھائی تعاون کونسل سربراہی اجلاس، ایرانی نائب صدر شرکت کریں گے

روس میں ہونے والے شنگھائی تعاون کونسل سربراہی اجلاس میں ایرانی نائب صدر رضا عارف ملک کی نمائندگی کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے نائب صدر محمد رضا عارف شنگھائی تعاون تنظیم کے 24ویں سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے ماسکو روانہ ہوں گے۔ یہ اجلاس 18 نومبر کو روسی دارالحکومت میں منعقد ہوگا، جس میں کونسل کے تمام رکن ممالک کے سربراہان شرکت کریں گے۔

ماسکو میں ایرانی سفارت خانے کے مطابق مرکزی اجلاس سے قبل رکن ممالک کے قومی کوآرڈینیٹرز کا اہم اجلاس ہوگا جس میں تنظیم کے اہم دستاویزات، مجوزہ فیصلوں اور تعاون کے منصوبوں پر مشاورت ہوگی۔ ایران کی نمائندگی وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل برائے ایس سی او و برکس مہرداد کیائی کر رہے ہیں۔

اجلاس میں شنگھائی تعاون کونسل کے سربراہی اجلاس کے لیے متعدد کلیدی امور کو حتمی شکل دی جا رہی ہے جن میں مشترکہ اعلامیے کا مسودہ، 2026 تا 2030 کثیرالجہتی اقتصادی و تجارتی تعاون پروگرام کے نفاذ کا منصوبہ اور 2026 کے بجٹ سے متعلق قرارداد شامل ہیں۔

ایجنڈے میں دیگر اہم موضوعات بھی زیرِ غور ہیں جن میں سماجی ترقی و سماجی تحفظ کے لیے 2026 تا 2028 تعاون روڈمیپ، رکن ممالک کے ریلوے اداروں کے درمیان تعاون کا فروغ، مالیاتی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے مشترکہ اقدامات، ای کامرس کی ترقی، باہمی سرمایہ کاری کے نئے مواقع اور انسدادِ طاعون کے لیے مشترکہ حکمتِ عملی شامل ہے۔

سفارتی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ اجلاس خطے میں اقتصادی انضمام، تجارتی سرگرمیوں کے فروغ اور سیکیورٹی تعاون میں اضافے کے لیے اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔
 

News ID 1936521

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha