ماسکو
-
دمشق پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، روس
روسی وزارت خارجہ نے آج ایک بیان میں کہا: ہم دمشق میں ایک عمارت پر حالیہ اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
-
ماسکو تہران تعلقات سے تیسرے ممالک کی سلامتی متاثر نہیں ہوتی، روسی نائب وزیر خارجہ
روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے کہا کہ ماسکو اور تہران کے درمیان تعاون سے تیسرے ممالک کی سلامتی پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔
-
ایران کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانا چاہتے ہیں/ہمیں تہران سے کوئی مسئلہ نہیں ہے، بادشاہ بحرین
بحرین کے بادشاہ نےماسکو میں روسی صدر سے ملاقات میں ایران کے ساتھ اپنے ملک کے تعلقات کو معمول پر لانے کی ضرورت پر زور دیا۔
-
امریکا ماسکو دہشت گردانہ حملے سے متعلق ردعمل میں بے نقاب ہوگیا ہے! ترجمان روسی وزارت خارجہ
روسی وزارت خارجہ کی ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکہ عجلت میں ماسکو میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کا ذمہ دار داعش کو ٹھہرا کر بے نقاب ہوگیا ہے!
-
ماسکو حملوں میں امریکہ، برطانیہ اور یوکرائن ملوث ہیں، روس
اعلی روسی اہلکار نے ماسکو میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں میں امریکہ، برطانیہ اور یوکرائن کے ملوث ہونے کا دعوی کیا ہے۔
-
مہر نیوز کی خصوصی رپورٹ؛
ماسکو واقعہ، کیا غزہ جنگ پر موقف کی وجہ سے امریکہ اور اسرائیل نے روس سے بدلہ لیا؟
ماسکو میں دہشت گردانہ حملہ ایسے موقع پر ہوا جب روس اور چین نے اپنی ویٹو پاور کا استعمال کرتے ہوئے سلامتی کونسل میں امریکی قرارداد کے مسودے کی منظوری کو روکا جس سے غزہ پر اسرائیل کے کنٹرول میں توسیع ہو سکتی تھی۔
-
ایران دہشت گردی کے خلاف جنگ میں روس کے ساتھ تعاون بڑھانے کے لیے تیار ہے، ایرانی نائب صدر
ایرانی نائب صدر محمد مخبر نے ماسکو میں جمعہ کے روز ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تہران دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے ماسکو کے ساتھ تعاون بڑھانے کے لیے تیار ہے۔
-
ماسکو حملے، روس میں عام سوگ، ملزمان کو کڑی سزا دینے کا اعلان
صدر پوٹن نے ماسکو میں دہشت گردی کے بعد ملک میں عمومی سوگ کا اعلان کرتے ہوئے ملوث عناصر کو کڑی سزا دینے کا عزم ظاہر کیا ہے۔
-
ماسکو دہشت گردانہ حملے کے مجرم کا اعترافی بیان
روسی میڈیا نے ماسکو میوزک ہال پر حملے کے ذمہ دار دہشت گرد کی تصاویر اور اعترافات شائع کیے۔
-
صدر رئیسی کی جانب سے ماسکو حملے کی شدید مذمت
ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے اپنے ایک پیغام میں ماسکو میں دہشت گردی کے واقعے میں متعدد بے گناہ روسی شہریوں کی موت پر اس ملک کے صدر، حکومت اور عوام سے تعزیت کا اظہار کیا۔
-
ایرانی اسپیکر پارلیمنٹ کی جانب سے ماسکو دھماکوں کی مذمت
اپنے روسی ہم منصب کے نام پیغام میں قالیباف نے ماسکو میں دہشت گردی کے واقعے کی شدید مذمت کی۔
-
ماسکو حملہ، داعش نے ذمہ داری قبول کرلی
تکفیری دہشت گروہ داعش نے گذشتہ روز ماسکو میں ہونے والے حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔
-
ماسکو دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں، ایران
ایرانی وزیرخارجہ نے ماسکو میں ہونے والی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے روسی حکومت اور عوام کو تسلیت پیش کی ہے۔
-
روس، صدارتی انتخابات میں ووٹنگ ختم
روس میں صدارتی انتخابات میں تین دن تک ووٹنگ کے بعد گنتی کا عمل شروع ہوگیا ہے۔
-
روسی صدر نے یوکرائن کے ساتھ صلح کے لئے شرائط پیش کردیں
صدر پوٹن نے کہا ہے کہ دوبارہ منتخب ہونے کے بعد یوکرائن کے ساتھ صلح کے لئے مذاکرات پر آمادہ ہیں۔
-
ماسکو میں حماس اور الفتح کے نمائندوں کی ملاقات متوقع، روسی ذرائع
ماسکو میں الفتح اور حماس کے نمائندے فلسطینی متحدہ ریاست پر بات چیت کے لیے ملاقات کرنے والے ہیں۔
-
انصاراللہ کے اعلی سطحی وفد کا دورہ روس، پوٹن کے خصوصی نمائندے سے ملاقات
صدر پوٹن کے نمائندے برائے مشرق وسطی سے ملاقات کے دوران انصراللہ کے وفد نے اپنے موقف کو دہرایا کہ فلسطین پر حملے ختم ہونے تک بحیرہ احمر میں اسرائیلی کشتیوں پر حملے جاری رہیں گے۔
-
رئیسی اور پیوٹن کی بات چیت مسئلہ فلسطین پر مرکوز رہی، ایرانی وزیر خارجہ
ایرانی وزیر خارجہ نے ماسکو میں ایران اور روس کے صدور کے درمیان 5 گھنٹے کی مشاورت اور گفتگو کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بات چیت کا ایک اہم حصہ مسئلہ فلسطین سے متعلق تھا۔
-
صدر رئیسی ماسکو سے تہران روانہ
ماسکو میں روسی ہم منصب سے ملاقات کے بعد ایرانی صدر ملک واپس روانہ ہوگئے۔
-
ایرانی صدر کی روس کے صدر سے ملاقات
ایرانی صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی اور روسی صدر ولادیمیر پوٹین کی کچھ دیر پہلے ماسکو میں ملاقات ہوئی۔ جس میں اہم دوطرقہ تعلقات، علاقائی مسائل اور فلسطینی میں جاری جارحیت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
-
ایرانی صدر آیت اللہ رئیسی روسی ہم منصب سے ملاقات کے لئے ماسکو پہنچ گئے، ویڈیو
ایرانی صدر رئیسی روسی صدر پوٹن سے ملاقات کے لئے روس کے دارالحکومت ماسکو پہنچ گئے ہیں۔
-
ماسکو میں غزہ پر بمباری روکنے کے بارے میں مذاکرات ہوں گے، صدر رئیسی کی روس روانگی سے پہلے گفتگو
روس کے دورے پر روانہ ہونے سے پہلے ایرانی صدر رئیسی نے کہا کہ ماسکو میں روسی حکام کے ساتھ غزہ پر بمباری اور محاصرے کے خاتمے اور امداد رسانی کے حوالے سے مذاکرات کئے جائیں گے۔
-
حماس کا وفد ماسکو پہنچ گیا، روسی اعلی حکام سے ملاقات
روسی وزارت خارجہ کے مطابق فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے وفد نے دورہ ماسکو کے دوران روسی اعلی حکام سے ملاقات اور غزہ کی صورتحال پر گفتگو کی ہے۔
-
ایران کے ساتھ دفاعی اور تیکنیکی تعاون بڑھانے کے لئے آمادہ ہیں، روس
روس نے ایران کے ساتھ دفاعی اور تیکنیکی شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔
-
روس، افغانستان کے بارے میں اجلاس شروع، طالبان وزیرخارجہ کی شرکت
روسی شہر کازان میں افغانستان کے بارے میں اجلاس "ماسکو فارمیٹ" باقاعدہ شروع ہوگیا جس میں طالبان کو بھی دعوت دی گئی ہے۔
-
روس میں ایران اور سعودی عرب کے اعلی دفاعی حکام کے درمیان مذاکرات
سعودی وزیردفاع کے مشیر نے ماسکو میں گیارہویں بین الاقوامی سیکورٹی کانفرنس کے دوران ایرانی نائب چیف آف جنرل سٹاف سے ملاقات کی۔
-
ماسکو پر حملہ کرنے والے دو ڈرون طیارے تباہ
روسی حکام نے کہا ہے کہ ماسکو پر حملہ کرنے والے دو یوکرائنی ڈرون طیاروں کو فضا میں تباہ کردیا گیا ہے۔
-
ماسکو پر حملے کی صورت میں ایٹمی اسلحہ استعمال کریں گے، روس
روسی سیکورٹی کونسل کے نائب سربراہ نے نیٹو کی جانب سے روسی سرزمین پر حملے سے خبردار کیا ہے۔
-
فوری اور بروقت اقدام کی وجہ جنگ سے بچ گئے، صدر پیوٹن
روسی صدر نے فوجی جوانوں سے خطاب میں کہا کہ روسی فوج اور سیکورٹی دستوں نے حالیہ بغاوت کے دوران جرائت اور بہادری کا مظاہرہ کیا۔
-
یوکرائن-روس جنگ کی تازہ ترین صورتحال؛
ماسکو کا 50 سے زائد یوکرائنی فوج اور 4 بکتر بند گاڑیاں تباہ کرنے کا دعویٰ
روسی وزارت دفاع نے گزشتہ روز یوکرائنی افواج کے آپریشن کے خلاف روس کی جوابی کاروائی کا تذکرہ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ یوکرائن کی جانب سے ماسکو کے سرحدی علاقوں میں گھسنے کی کوشش پر، 50 سے زائد یوکرائنی مارے گئے اور ان کی 4 بکتر بند گاڑیاں بھی تباہ ہو گئیں۔