18 مارچ، 2024، 2:14 PM

روسی صدر نے یوکرائن کے ساتھ صلح کے لئے شرائط پیش کردیں

روسی صدر نے یوکرائن کے ساتھ صلح کے لئے شرائط پیش کردیں

صدر پوٹن نے کہا ہے کہ دوبارہ منتخب ہونے کے بعد یوکرائن کے ساتھ صلح کے لئے مذاکرات پر آمادہ ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے کہا ہے کہ روسی صدر ولادی میر پوٹن نے کہا ہے کہ روس یوکرائن کے ساتھ کشیدگی کم کرنے کے لئے مذاکرات کے لئے تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ منتخب ہونے کے بعد یوکرائن میں فوجی اہداف حاصل کرنے پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ روسی فوج کو مزید طاقتور بنانا ان کے منشور میں شامل ہے۔

صدر پوٹن نے یوکرائن کے ساتھ مذاکرات اور صلح کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یوکرائن اگر روس کے ساتھ اچھے روابط چاہتا ہے تو اپنی فوج کو مزید مسلح کرنے کی کوشش ترک کرے۔

انہوں نے فرانسیسی صدر کی جانب سے اولمپک گیمز کے دوران یوکرائن میں جنگ بندی کی اپیل کے بارے میں کہا کہ ماسکو اپنے قومی مفادات کے تحت ہر اپیل پر غور کرنے کے تیار ہے۔

انہوں نے نیٹو کے ساتھ براہ راست جنگ کے بارے میں سوال کے جواب میں کہا کہ آج کی دنیا میں سب کچھ ممکن ہے۔

News ID 1922662

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha