24 مارچ، 2024، 1:37 PM

ایران دہشت گردی کے خلاف جنگ میں روس کے ساتھ تعاون بڑھانے کے لیے تیار ہے، ایرانی نائب صدر

ایران دہشت گردی کے خلاف جنگ میں روس کے ساتھ تعاون بڑھانے کے لیے تیار ہے، ایرانی نائب صدر

ایرانی نائب صدر محمد مخبر نے ماسکو میں جمعہ کے روز ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تہران دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے ماسکو کے ساتھ تعاون بڑھانے کے لیے تیار ہے۔

مہر نیوز کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی نائب صدر محمد مخبر نے ہفتے کے روز روسی وزیر اعظم میخائل میشوسٹن کے نام ایک پیغام میں کہا کہ دنیا میں کہیں بھی دہشت گردی اور معصوم شہریوں کے قتل کی مذمت کی جاتی ہے اور جو بھی حکومت یا گروہ اس جرم کا ارتکاب یا اس کی حمایت کرتا ہے اس کے خلاف بین الاقوامی عدالتوں میں مقدمہ چلایا جانا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ماسکو کروکس ہال میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعے پر روس کی حکومت اور عوام سے تعزیت کرتا ہوں، جس کے نتیجے میں کافی تعداد میں بے گناہ شہری ہلاک ہوئے۔

جمعہ کی رات کو پانچ حملہ آوروں نے ماسکو کے کروکس قصبے میں ایک کنسرٹ ہال پر دھاوا بول کر اندر موجود لوگوں پر گولیاں چلا دیں۔ حملہ آوروں نے دھماکہ خیز مواد بھی پھینکا جس سے کنسرٹ ہال میں زبردست آگ بھڑک اٹھی۔

روس کی تحقیقاتی کمیٹی کے مطابق اس دہشت گردانہ حملے میں مرنے والوں کی تعداد کم از کم 133 ہو گئی ہے۔

News ID 1922805

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha