مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی روس کا دورہ مکمل کرنے کے بعد ماسکو سے تہران روانہ ہوگئے ہیں۔
روس کے ایک روزہ دورے میں انہوں نے ولادیمیر پوٹن سے ملاقات اور صہیونی حکومت کی جانب سے غزہ پر جارحیت کے بارے میں تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فلسطینی عوام پر حملے بند کرنے کا مطالبہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ غزہ میں صہیونی بمباری سے ہر دس منٹ میں ایک بچہ شہید ہورہا ہے۔ اس سلسلے کو فوری طور پر بند کرنے کی ضرورت ہے۔
آپ کا تبصرہ