16 اپریل، 2025، 6:12 PM

یمن کے خلاف امریکی جارحیت بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے، ایران

یمن کے خلاف امریکی جارحیت بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے، ایران

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے یمن کے خلاف امریکی فضائی حملوں کو بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے یمن کے خلاف امریکی فضائی حملے بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کی صریح خلاف ورزی ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ یمن پر امریکی جارحیت صیہونی رژیم کی مقبوضہ فلسطین میں جاری نسل کشی کی شرمناک حمایت ہے۔

بقائی نے یمن کی صیہونی رژیم کے خلاف مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت کو سراہتے ہوئے یکجہتی کا اظہار کیا۔

 بقائی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی مجرمانہ خاموشی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسلامی حکومتوں سے غزہ میں جاری صیہونی جرائم کی روک تھام کے لئے موثر اقدامات کا بھی مطالبہ کیا۔

News ID 1931910

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha