9 دسمبر، 2025، 4:58 PM

ایران اور پاکستان وزرائے خارجہ کی ٹیلیفونک گفتگو 

ایران اور پاکستان وزرائے خارجہ کی ٹیلیفونک گفتگو 

پاکستان کی وزارتِ خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار اور ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو ہوئی، جس میں دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستانی وزارتِ خارجہ نے آج اعلان کیا کہ ملک کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو کی۔  

گفتگو کے دوران دونوں وزرائے خارجہ نے دوطرفہ تعلقات میں تازہ ترین پیش رفت کا جائزہ لیا اور اس بات پر اتفاق کیا کہ وہ ترکمانستان کے دارالحکومت عشق آباد میں رواں ہفتے منعقد ہونے والے انٹرنیشنل پیس اینڈ ٹرسٹ فورم کے موقع پر آمنے سامنے ملاقات کریں گے۔

News ID 1936985

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha