مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے حکومتی اجلاس کے دوران کہا کہ امریکہ کے ساتھ مذاکرات کا عمل معمول کے مطابق جاری ہے اور ان مذاکرات کی وجہ سے ملک کے معاملات میں تاخیر کسی طور درست نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ قدرتی طور پر، اگر معاہدے تک پہنچ گئے تو ہم اس کا خیرمقدم کریں گے۔
ایرانی صدر نے مذاکرات کے حوالے سے رہبر معظم انقلاب کی دانشمندانہ رہنمائی پر ان شکریہ ادا کیا۔
آیت اللہ خامنہ ای نے منگل کو اپنے خطاب میں واضح کیا تھا کہ ایران کا کوئی بھی صنعتی یا اقتصادی معاملہ کسی بھی طرح سے امریکہ کے ساتھ مذاکرات پر منحصر نہیں ہے۔
انہوں نے ملکی حکام کو خبردار کیا کہ ملکی معاملات کو عمان مذاکرات سے مشروط نہیں کیا جانا چاہیے۔
آپ کا تبصرہ