16 اپریل، 2025، 3:14 PM

قومی مسائل کو جوہری مذاکرات سے نہیں جوڑا جا سکتا، ایرانی حکومتی ترجمان

قومی مسائل کو جوہری مذاکرات سے نہیں جوڑا جا سکتا، ایرانی حکومتی ترجمان

ایران کی حکومتی ترجمان کا کہنا ہے کہ حکومت رہبر معظم انقلاب کے موقف اور ان کی ہدایات کے تحت آگے بڑھ رہی ہے اور قومی مسائل کے حل کو امریکہ کے ساتھ ممکنہ مذاکرات پر منحصر نہیں سمجھتی۔

مہر نیوز ایجنسی کے مطابق، ایران کی حکومتی ترجمان فاطمہ مہاجرانی نے اپنے ایکس پیج پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ اگر کوئی معاہدہ ہو بھی جاتا ہے، تو اس کے اثرات کو لوگوں کی زندگیوں میں محسوس ہونے میں مہینے لگ سکتے ہیں۔

 انہوں نے واضح کیا کہ حکومت رہبر معظم انقلاب کے موقف اور ان کی ہدایات کے تحت آگے بڑھ رہی ہے اور قومی مسائل کے حل کو امریکہ کے ساتھ ممکنہ مذاکرات پر منحصر نہیں سمجھتی۔

  آیت اللہ خامنہ ای نے منگل کو کہا کہ ایران کا کوئی بھی صنعتی، اقتصادی، تعمیراتی یا ثقافتی معاملہ کسی بھی طرح سے امریکہ کے ساتھ مذاکرات پر منحصر نہیں ہے۔

News ID 1931905

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha

    تبصرے

    • PK 18:54 - 2025/04/16
      0 0
      Beshak bilkul sahi kaha