مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ویانا میں روس کے مستقل نمائندے میخائیل اولیانوف نے ایران کے بارے میں صدر ٹرمپ کے خصوصی ایلچی کے بیانات پر شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں اسٹیو ویتکاف کے ایک انٹرویو پر تبصرہ کرتے ہوئے اولیانوف نے کہا کہ ایران کو جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے معاہدے کی شق نمبر 4 کے تحت پرامن مقاصد کے لیے ایٹمی توانائی کے استعمال کا مسلمہ حق حاصل ہے۔
یاد رہے کہ اسٹیو ویٹکاف نے فاکس نیوز سے گفتگو میں دعوی کیا تھا کہ تہران سے مذاکرات کا بنیادی نکتہ یورینیم کی افزودگی کے پروگرام کی جانچ پڑتال ہے، جس کے بعد اسلحہ سازی کے پہلو پر توجہ دی جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر ہم ایران کے جوہری پروگرام کی مؤثر انداز میں تصدیق نہ کر سکے تو ہمیں متبادل راستوں پر غور کرنا ہوگا، جو کسی کے مفاد میں نہیں ہوں گے۔
آپ کا تبصرہ