ایران روس تعلقات
-
روس نے بوشہر ایٹمی بجلی گھر میں اپنے ماہرین کی واپسی شروع کر دی
روس ایٹم م کے سربراہ کے مطابق بوشہر ایٹمی بجلی گھر میں روسی ماہرین کی تعداد 25 تک پہنچ گئی ہے، جسے موسم خزاں تک 100 تک بڑھانے کا منصوبہ ہے۔
-
ایران اور روس کے درمیان تعاون ہر میدان میں بڑھ رہا ہے، روسی وزیر توانائی
روسی وزیر توانائی نے ایران اور روس کے درمیان اقتصادی تعاون میں اضافے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک گیس اور بجلی کے نظام کو مربوط کرنے اور مشترکہ نیوکلیئر پاور پلانٹ قائم کرنے کے منصوبے پر کام کر رہے ہیں۔
-
ایران کو پرامن جوہری افزودگی کا حق حاصل ہے، روس
روسی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران بین الاقوامی قوانین کے تحت یورینیم کی پرامن افزودگی کا حق رکھتا ہے اور معائنہ کاروں کی واپسی کی صورت میں عالمی ایٹمی ادارے کے ساتھ تعاون کرے گا۔
-
ایران اور روس کی خلیج عمان میں مشترکہ بحری مشقیں
ایران اور روس کے درمیان مشترکہ بحری مشقیں بحیرۂ عمان اور شمالی بحیرۂ ہند میں منعقد ہوئیں، جن کی میزبانی ایرانی بحریہ کے پہلے بحری زون نے کی۔ یہ مشقیں دونوں ممالک کی بحری افواج کے درمیان تعاون اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو فروغ دینے کے مقصد سے انجام دی گئیں۔
-
ایران_روس بحری مشق کا آغاز، روسی جنگی جہاز بندرعباس بحری اڈے پر لنگر انداز
روسی بحریہ کا جنگی جہاز ستوئیکی ایران کے اسٹریٹجک بندرعباس بحری اڈے پر پہنچ گیا ہے جہاں وہ ایرانی بحریہ کے ساتھ مشترکہ مشق میں حصہ لے گا۔
-
ایران اور روس کی مشترکہ بحری مشقیں کل سے شروع ہوں گی
ایرانی بحریہ کے ترجمان کے مطابق بحیرۂ عمان اور شمالی بحر ہند میں ہونے والی ان مشقوں کا مقصد سمندری سیکورٹی کو مضبوط بنانا اور دوطرفہ بحری تعاون کو فروغ دینا ہے۔
-
مغربی دباؤ ایران۔روس اسٹریٹجک تعلقات نہ روک سکا، لاریجانی
ڈاکٹر علی لاریجانی نے کہا ہے کہ مغربی ممالک کی برسوں کی پابندیاں اور دباؤ ایران اور روس کے اسٹریٹجک تعلقات کو متاثر نہیں کر سکے۔
-
ایران اور روس کے درمیان تجارت میں اضافہ، 2,000 سے زائد اشیاء کا تبادلہ
ایران-روس مشترکہ اقتصادی کمیشن کے مطابق دو طرفہ تجارتی حجم 4.7 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔
-
روس اور ایران کے درمیان متعدد اقتصادی معاہدوں پر دستخط متوقع
روس اور ایران نے 16 سے 18 فروری تک تہران میں ہونے والے بین الحکومتی کمیشن کے اجلاس کے دوران تجارت اور اقتصادی تعاون سے متعلق کئی معاہدوں پر دستخط کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔
-
ایران میں امریکی مداخلت اور دھمکیوں کی مذمت کرتے ہیں، روس
اقوام متحدہ میں روس کے مستقل نمائندے نے کہا ہے کہ ماسکو امریکہ کی جانب سے ایران فوجی مداخلت کی دھمکیوں کی مذمت کرتا ہے۔
-
بحیرہ خزر: سرحدی رکاوٹوں کے مقابلے میں ایران - روس تجارت کا محفوظ اور پائیدار راستہ
ایران اور روس کے درمیان بڑھتی ہوئی تجارت کے پیشِ نظر، زمینی راستوں پر آذربائیجان کی جانب سے پیدا کردہ رکاوٹوں اور کسٹم کی طویل قطاروں کے حل کے لیے ماہرین نے بحیرہ خزر کے سمندری راستے کو سب سے محفوظ اور سستا متبادل قرار دے دیا ہے۔
-
ایران-روس تعلقات میں اہم موڑ: پوٹن-پزشکیان ملاقات میں اسٹریٹیجک معاہدوں پر عمل درآمد پر اتفاق
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے ترکمانستان میں روسی صدر پوٹن سے ملاقات کے دوران زور دیا کہ وہ دونوں ممالک کے درمیان طے پانے والے شراکت داری کے معاہدوں پر عملدرآمد کو تیز کرے۔ پوٹن نے دوطرفہ تعلقات میں اضافے پر اطمینان کا اظہار کیا اور جامع اسٹریٹیجک شراکت داری معاہدے پر دستخط کو ایک اہم موڑ قرار دیا۔
-
روسی سفارتکار کی مہر نیوز سے گفتگو:
ایران روس دوست اور بھائی جیسے ہمسایہ ہیں
گیوورکیان نے کہا کہ ایران اور روس خطے کے دوست اور برادر ہمسایہ ممالک ہیں اور ثقافت دونوں کے درمیان رابطے کا پل ہے۔
-
ایران و روس کے تھنک ٹینکس کا مشترکہ اجلاس
ایران اور روس کے دو تھنک ٹینکس کے درمیان منعقدہ مشترکہ اجلاس میں دونوں ملکوں کے ماہرین نے دانشوروں کے مابین روابط کے فروغ پر زور دیتے ہوئے اس بات پر اتفاق کیا کہ فکری اور علمی تبادلۂ خیال دوطرفہ تعلقات کو مزید تقویت دے سکتا ہے۔
-
ایران پر عائد نئی پابندیاں کسی طور بھی تسلیم نہیں کریں گے، روسی مندوب
اقوام متحدہ میں روس کے مستقل مندوب نے واضح کیا ہے کہ ماسکو ایران پر دوبارہ عائد کی جانے والی پابندیوں کو کسی طور تسلیم نہیں کرتا۔