17 اگست، 2024، 2:08 PM

روسی صدر کی ایرانی ہم منصب کو برکس اجلاس میں شرکت کی دعوت

روسی صدر کی ایرانی ہم منصب کو برکس اجلاس میں شرکت کی دعوت

صدر پیوٹن نے ڈاکٹر پزشکیان کو روس میں ہونے والے برکس اجلاس میں شرکت کی باقاعدہ دعوت دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے ایرانی ہم منصب ڈاکٹر مسعود پزشکیان کو اکتوبر میں روس میں ہونے والے برکس اجلاس میں شرکت کی باقاعدہ دعوت دی ہے۔

روس میں تعیینات ایرانی سفیر کاظم جلالی نے کہا ہے کہ صدر پزشکیان کی برکس میں شرکت کے موقع پر ایران اور روس کے درمیان اسٹرٹیجک معاہدے پر بھی دستخط ہوسکتے ہیں۔

جلالی نے مزید کہا کہ کازان میں برکس سربراہی اجلاس کے موقع پر ایران اور روس کے درمیان جامع طویل مدتی تعاون کے معاہدے پر ممکنہ طور پر دستخط کئے جائیں گے، جس کا انحصار پروٹوکول کے عمل کی تکمیل پر ہے۔

برکس کا اہم ترین سربراہی اجلاس 22 سے 24 اکتوبر تک روس کے شہر کازان میں منعقد ہوگا۔

News ID 1926037

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha