بریکس اجلاس
-
نئی دہلی؛ برکس کا متفقہ بیانیہ جاری؛ غاصب اسرائیل سے لبنان سے انخلا کا مطالبہ کر دیا
برکس کے رکن ممالک نے ہفتے کے روز بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں ہونے والے اجلاس میں متفقہ طور پر ’’اعلامیہ نئی دہلی ۲۰۲۶‘‘ منظور کر لیا۔
-
ہم ایسی دنیا کے خواہاں ہیں جہاں طاقت قانون کی جگہ نہ لے، پزشکیان
ایرانی صدر نے برکس رکن ممالک کے سربراہان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایسی دنیا چاہتے ہیں جہاں طاقت قانون کی جگہ نہ لے، پابندیاں تعاون کی جگہ نہ لیں، جنگ مذاکرات کی جگہ نہ لے اور اجارہ داری شراکت داری کی جگہ نہ لے۔
-
برکس ترقیاتی بینک میں رکنیت کے لیے رکاوٹیں دور کرنے کی کوشش جاری ہے، عراقچی
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ بعض ممالک ایران کی برکس کے نئے ترقیاتی بینک میں رکنیت کی راہ میں رکاوٹ بن رہے ہیں، تاہم تہران ان رکاوٹوں کو دور کرنے اور رکنیت کا عمل آسان بنانے کے لیے سفارتی کوششیں کر رہا ہے۔
-
اقتصادی سلامتی، قومی اور علاقائی سلامتی سے الگ نہیں، پزشکیان
ایرانی صدر نے کہا کہ اقتصادی سلامتی، قومی اور علاقائی سلامتی سے الگ نہیں ہے اور جب بھی کسی ملک کی تجارت، توانائی، بنیادی ڈھانچے یا مالیاتی نظام کو سیاسی و عسکری دباؤ کا سامنا ہو تو اس کے اثرات اس ملک کی سرحدوں سے باہر بھی ظاہر ہوں گے۔
-
صدر پزشکیان چند لمحے قبل نئی دہلی پہنچ گئے
ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان بریکس کے رکن ممالک کے سربراہان کے 18ویں اجلاس میں شرکت کے لیے نئی دہلی پہنچ گئے۔
-
برکس یکطرفہ عالمی نظام کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، صدر پزشکیان
ایرانی صدر نے برکس سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے بھارت روانگی کے موقع پر کہا کہ یہ تنظیم رکن ممالک کو آزادی برقرار رکھتے ہوئے اقتصادی تعاون بڑھانے کا موقع فراہم کرتی ہے۔
-
بریکس ممالک میں بڑے معاہدے اور ترقیاتی اقدامات کا اعلان
روس و قزاقستان نے تعلقات کو جامع اتحاد کی سطح تک بڑھانے کا اعلان کیا، بریکس ممالک میں ترقیاتی اقدامات سامنے آئے۔