مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، محمد رضا فرزین نے کہا کہ ایران اور روس امریکی ڈالر کی اجارہ داری کو ختم کرنے اور اس کی بجائے اپنی قومی کرنسیوں کو استعمال کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
سینٹ پیٹرزبرگ میں متعدد روسی اقتصادی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے، ایرانی مرکزی بینک کے سربراہ نے ایران اور روس کے درمیان بینکاری تعاون کو فروغ دینے، علاقائی مالیاتی اداروں کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے، دونوں کے خلاف عائد ظالمانہ پابندیوں سے بچنے، دونوں ممالک سمیت بین الاقوامی میدانوں میں مالیاتی لین دین میں امریکی ڈالر کی اجارہ داری ختم کرنے کے لئے مقامی کرنسیوں کے استعمال پر زور دیا۔
فرزین نے برکس کے رکن ممالک کے درمیان فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (FATF) جیسا مالیاتی ادارہ شروع کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایران ایشین کلیئرنگ یونین (ACU) میں روس کی رکنیت کے لیے ضروری تکنیکی سہولیات فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران اور روس کے اعلی عہدے دار دو طرفہ لین دین میں مقامی کرنسیوں کے استعمال کے لیے پرعزم ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر ایران روس، ایران، چین اور دیگر ممالک کے درمیان لین دین میں روبل، یوآن، درہم اور ریال کا استعمال کریں تو دو طرفہ تجارت میں موجود رکاوٹوں کا خاتمہ ممکن ہے۔
آپ کا تبصرہ