10 اگست، 2023، 7:05 PM

ایران اور جنوبی افریقہ کے وزرائے خارجہ کی ملاقات؛

ایران کی بریکس میں رکنیت کے لیے بین الاقوامی موقف کی وضاحت/ پریٹوریا کی طرف سے حمایت کا اعلان

ایران کی بریکس میں رکنیت کے لیے بین الاقوامی موقف کی وضاحت/ پریٹوریا کی طرف سے حمایت کا اعلان

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے بین البراعظمی اور بین الاقوامی تعاملات کو وسعت اور گہرائی بخشنے کے لئے ایران اور جنوبی افریقہ کے درمیان سیاسی اور اقتصادی تعاون کی ہمہ گیر ترقی کو ضروری قرار دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حسین امیر عبداللہیان نے جنوبی افریقہ کے بین الاقوامی تعلقات کی وزیر نالدی پانڈور کے ساتھ پریٹوریا میں ہونے والے مذاکرات کے پہلے دور میں براعظم افریقہ میں جنوبی افریقہ کی اہم پوزیشن اور اس کی اسٹریٹجک پوزیشن کی تعریف کی۔ انہوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کے مغربی ایشیا میں کرادار کو دونوں ممالک کے درمیان سیاسی اور اقتصادی تعاون کی ہمہ جہت ترقی کو بین البراعظمی اور بین الاقوامی تعاملات کو مزید گہرا کرنے کے لیے ضروری قرار دیا۔ 

ایرانی وزیر خارجہ نے روس اور یوکرین کے درمیان جنگ، سوڈان کی صورتحال یمن اور فلسطین کی صورتحال سمیت علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر ایران کے موقف کی وضاحت کی اور اس پر تہران اور پریٹوریا کے موقف کی قربت پر خوشی کا اظہار کیا۔ 

 امیر عبداللہیان نے ایران کی جانب سے روس کو ہتھیاروں فراہم کرنے کے حوالے سے بعض مغربی ممالک کے الزامات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ان الزامات کی تردید کی۔

 انہوں نے کہا کہ مسقط میں ایران اور یوکرین کے فوجی وفود کے اجلاس میں یوکرائنی فریق کی جانب سے ایران کو مبینہ دستاویزات موصول نہیں ہوئیں۔ 

ایرانی وزیر خارجہ نے افغانستان کی سلامتی اور سیاسی حالات اور ایران میں افغان پناہ گزینوں کی تعداد میں نمایاں اضافے کے بارے میں بات کرتے ہوئے افغانستان میں خواتین پر ہونے والے ظلم پر تشویش کا اظہار کیا۔

امیر عبداللہیان نے منشیات کی موجودہ صورتحال، بدامنی اور افغان مہاجرین کی ایران آمد کو امریکی افواج کے اس ملک پر 20 سال کے قبضے کا نتیجہ قرار دیا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے اسلامی جمہوریہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کے بڑھتے ہوئے رجحان کو موجودہ حکومت کی ہمسائیگی پالیسی کی کامیابیوں میں سے ایک قرار دیا۔

انہوں نے یمن کی صورتحال اور ہونے والے معاہدوں پر اپنے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اس ملک میں جنگ کے خاتمے اور یمنی گروہوں کے درمیان مذاکرات کے لیے تہران کی حمایت کے پر زور دیا۔

فلسطین کے بارے میں جنوبی افریقہ کی حکومت کے مؤقف پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے امیر عبداللہیان نے مسئلہ فلسطین کے حل کے لیے سپریم لیڈر کے تمام فلسطینیوں کے درمیان ریفرنڈم کے انعقاد کو مسئلہ فلسطین کا واحد جائز حل قرار دیا۔ انہوں نے اسلامی جمہوریہ ایران اور بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے درمیان تعاون کی تازہ ترین صورتحال کی وضاحت کرتے ہوئے ایجنسی کو تکنیکی سرگرمیوں پر توجہ دینے اور  سیاسی سرگرمیوں سے دور رہنے کی ضرورت پر زور دیا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے بریکس کے ساتھ تعاون میں اسلامی جمہوریہ ایران کی اسٹریٹجک اور جیو پولیٹیکل صلاحیتوں کی وضاحت کرتے ہوئے اس عظیم اقتصادی اتحاد میں شامل ہونے میں تہران کی دلچسپی پر زور دیا اور بریکس میں ایران کی رکنیت کے لیے جنوبی افریقہ سے حمایت کی درخواست کی۔

انہوں نے صدر سید ابراہیم رئیسی کے دورہ جنوبی افریقہ کو تہران اور پریٹوریا کے درمیان اقتصادی اور سیاسی تعاون کو گہرا اور وسیع کرنے کا ایک قیمتی موقع قرار دیا۔ 

جنوبی افریقہ کے بین الاقوامی تعلقات کی وزیر نالدی پانڈور نے افریقی ممالک کی تازہ ترین سیاسی اور سلامتی کی صورتحال کی وضاحت کرتے ہوئے فلسطینی عوام کے لیے اپنے ملک کی حمایت پر زور دیا اور اقوام متحدہ کے علاقائی ممالک کی سالمیت اور فلسطینی عوام کے حق خود ارادیت کو نظر انداز کرنے کے دوہرے معیار پر تنقید کرتے ہوئے علاقائی سالمیت پر زور دیا۔

جنوبی افریقہ کی وزیر خارجہ نے پریٹوریا اور تہران کے درمیان تعلقات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے بریکس میں ایران کی رکنیت کے لیے اپنے ملک کی حمایت کا اعلان کیا۔

News ID 1918339

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha